تدفین

قبر پر سورۂ بقرہ کی ابتدائی اور آخری آیات پڑھنے کا حکم

فتوی نمبر :
1839
عبادات / جنائز / تدفین

قبر پر سورۂ بقرہ کی ابتدائی اور آخری آیات پڑھنے کا حکم

السلام علیکم مفتی صاحب !
میت کو دفنا دینے کے بعد اس کی قبر پر سر اور پیروں کی جانب کھڑے ہو کر سورہ بقرہ کی ابتدائی اور اخری ایات تلاوت کرنا کیا حکم رکھتا ہے

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ میت کو دفن کر دینے کے بعد اس کی قبر پر سر اور پیروں کی جانب کھڑے ہو کر سورہ بقرہ کی ابتدائی اور آخری ایات پڑھنا مستحب اور حدیث سے ثابت ہے ۔

حوالہ جات

شعب الإيمان: (11/ 472 ، رقم الحديث : 8854، ط: مكتبة الرشد للنشر والتوزيع بالرياض )
عطاء بن أبي رباح، سمعت عبد الله بن عمر سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول: "إذا مات أحدكم فلا تحبسوه، وأسرعوا به إلى قبره، ‌وليقرأ ‌عند ‌رأسه ‌فاتحة الكتاب، وعند رجليه بخاتمة البقرة في قبره".

الشامية : (2/ 237، ط: دارالفكر)
وكان ابن عمر يستحب أن يقرأ ‌على ‌القبر ‌بعد ‌الدفن أول سورة البقرة وخاتمتها.... ‌فقد ‌ثبت ‌أنه عليه الصلاة والسلام قرأ أول سورة البقرة عند رأس ميت وآخرها عند رجليه .

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
0000-00-00
27
فتوی نمبر 1839کی تصدیق کریں