عبادات / نماز /

عورت کاہر نماز کے لیے شلوار تبدیل کرنا اور اس کی ملازمت،کمائی اور اپنی کمائی سے حج اور عمرہ کرنے کا حکم

فتوی نمبر : 687 0000-00-00 91 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم! عرض یہ ہے، کیا خواتین کو ہر نماز میں شلوار بدلی کرنے کا حکم عذر کے ساتھ منسلک ہے؟ یا بغیر عزر کے بھی لازمی نماز کے لیے شلوار تبدیل کرنی ہے؟ دوسرا معاملہ خواتین کی کمائی جائز نہیں ہے۔کیا یہ حکم لیڈی ڈاکٹر یا لیڈیز ٹیچر کے لیے بھی ہے ؟ کیا خواتین اپنی کمائی سے حج یا عمرہ ادا نہیں کر سکتیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

)ا)گر شلوار پر ظاہری نجاست نہ ہو تو ہر نماز کے لیے شلوار تبدیل کرنا ضروری نہیں، البتہ اگر عورت کو اس قدر مسلسل استحاضہ کا خون آتا ہو یا کوئی اور ایسا عذر ہو تو اس کے لیے ضروری ہے کہ ہر نماز کے وقت میں ایک مرتبہ وضو کر کے اور کپڑا دھو کر یا تبدیل کر کے نماز پڑھ لے۔ (۲ )عورت کے لیے شدید مجبوری کے علاوہ گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے، لہذا اگر کسی وجہ سے معاشی تنگی ہو اور ضروریات زندگی پوری نہ ہو رہی ہوں یا معاشرے میں ایسی ضرورت ہو جو مرد حضرات سے پوری نہ ہو سکے تو اس کے لیے ایسے ہسپتال یا سکول میں مکمل پردے میں رہ کر ملازمت کرنا جہاں مردوں کے ساتھ اختلاط نہ ہو جائز ہے، تاہم بلا ضرورت ملازمت کرنا درست نہیں ۔ (۳)اگر عورت نے مذکورہ بالا شرائط کا لحاظ رکھتے ہوئے،حلال طریقے سے مال کمایا ہے تو اس کی کمائی حلال ہے، اس سے حج اور عمرہ کرسکتی ہے، اگر ناجائز طریقے سے مال کمایا ہے تو اس کی کمائی حرام ہے، اس سے حج اور عمرہ کرنا درست نہیں۔

*الدر المختار :(306/1،ط:دارالفکر)* (وإن سال على ثوبه) فوق الدرهم (جاز له أن لا يغسله إن كان لو غسله تنجس قبل الفراغ منها) أي: الصلاة (وإلا) يتنجس قبل فراغه (فلا) يجوز ترك غسله، هو المختار للفتوى. *احکام القران للجصاص: (471/3،ط:دارالکتب العلمیة)* ﴿وقرن في بيوتكن﴾ كن أهل وقار وهدوء وسكينة، يقال: وقر فلان في منزله يقر وقورا إذا هدأ فيه واطمأن به وفيه الدلالة على أن النساء مأمورات بلزوم البيوت منهيات عن الخروج. *الموسوعة الفقھیة: (82/7،ط:دار السلاسل)* والنصوص الدالة على جواز عمل المرأة كثيرة، والذي يمكن استخلاصه منها، أن للمرأة الحق في العمل بشرط إذن الزوج للخروج، إن استدعى عملها الخروج وكانت ذات زوج، ويسقط حقه في الإذن إذا امتنع عن الإنفاق عليها...وإذا عملت المرأة فيجب أن يكون في حدود لا تتنافى مع ما يجب من صيانة العرض والعفاف والشرف. ويمكن تحديد ذلك بما يأتي: ألا يكون العمل معصية كالغناء۔۔۔يكون عملها مما يكون فيه خلوةبأجنبي۔۔۔ألا تخرج لعملها متبرجة متزينة بما يثير الفتنة *ایضا :(244/34)* والحرام كله خبيث، لكن بعضه أخبث من بعض، فإن المأخوذ بعقد فاسد حرام، ولكنه ليس في درجة المغصوب على سبيل القهر، بل المغصوب أغلظ؛ إذ فيه إيذاء الغير وترك طريق الشرع في الاكتساب،وليس في العقود الفاسدة إلا ترك طريق التعبد فقط، وكذلك المأخوذ ظلما من فقير أو صالح أو يتيم أخبث وأغلظ من المأخوذ من قوي أو غني أو فاسق والكسب الخبيث هو أخذ مال الغير لا على وجه إذن الشرع، فيدخل فيه القمار والخداع والغصوب وجحد الحقوق وما لا تطيب نفس مالكه، أو حرمته الشريعة وإن طابت به نفس مالكه كمهر البغي وحلوان الكاهن وأثمان الخمور والخنازير وغير ذلك. *رد المحتار :(256/2،ط:دار الفکر )* فإن الحج في نفسه مأمور به، وإنما يحرم من حيث الإنفاق، وكأنه أطلق عليه الحرمة لأن للمال دخلا فيه، فإن الحج عبادة مركبة من عمل البدن والمال كما قدمناه، ولذا قال في البحر ويجتهد في تحصيل نفقة حلال، فإنه لا يقبل بالنفقة الحرام كما ورد في الحديث، مع أنه يسقط الفرض عنه معها ولا تنافي بين سقوطه، وعدم قبوله فلا يثاب لعدم القبول، ولا يعاقب عقاب تارك الحج.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اوور ٹائم اور اس کی تنخواہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
یونیورسل اسٹبلائزر خریدنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسبوق کا سجدہ سہو میں امام کے ساتھ سلام پھیرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز میں ایک لفظ کی جگہ دوسرا لفظ ادا کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ویڈیو کال کے ذریعے خرید و فرخت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نجومی سے چور کے متعلق معلوم کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عنوان : سنت مؤکدہ نماز
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹھ کر اذان دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آن لائن خریدی ہوئی چیز تصویر کے مطابق نہ ہو تو کیا حکم ہے؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھوٹے قرآن کریم کو جیب میں رکھ کر بیت الخلا جانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کاہر نماز کے لیے شلوار تبدیل کرنا اور اس کی ملازمت،کمائی اور اپنی کمائی سے حج اور عمرہ کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
باریک کپڑوں میں نماز پڑھنا