عبادات / زکوۃ و صدقات / عشر و خراج

عشر سے قرض اور اخراجات منہا کرنے کا حکم

فتوی نمبر : 325 0000-00-00 169 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ جی مفتی صاحب ہم نے اس سال ٹماٹر کا فصل بویا تھا تو ابھی زکوۃ دینا ہے تو کیسے دینگے مطلب یہ کہ اس پر خرچے ہوئے ہے تو کیا کرینگے ابھی زکوۃ کا اور ایک بات اور ہم نےشروع میں جو ٹماٹر جس چیز میں لیکے جاتے ہیں وہ ہم نے قرض لائیں تھے تو کیا ہم پہلے قرض دینگے پھر زکوۃ نکالیں گے یا سب سے زکوۃ نکالیں گے

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ زمین کو کاشت کے قابل بنانے سے لے کر پیداوار حاصل ہونے اور اسے سنبھالنے تک کیے جانے والے اخراجات، مثلاً زمین کی ہمواری، ٹریکٹر چلانے، مزدور کی اجرت وغیرہ، عشر ادا کرنے سے پہلے منہا نہیں کیے جائیں گے۔ بلکہ عشر یا نصفِ عشر اخراجات نکالنے سے پہلے پوری پیداوار سے ادا کیا جائے گا۔ البتہ پیداوار کی کٹائی کے بعد ایسے اخراجات جو زراعت کے امور میں شامل نہیں ہوتے، جیسے پیداوار کو منڈی تک پہنچانے کا کرایہ، پیکنگ، لوڈنگ وغیرہ، یہ اخراجات عشر ادا کرنے سے پہلے منہا کیے جا سکتے ہیں۔ لہٰذا پوچھی گئی صورت میں ٹماٹر کی فصل پر زمین کی ہمواری سے لے کر پیداوار حاصل ہونے تک کا سارا خرچ عشر سے منہا نہیں کیا جائے گا۔ البتہ جو قرض ٹماٹر کو منڈی تک پہنچانے کے لیے لیا گیا ہو، وہ قرض پیداوار سے ادا کرنے کے بعد باقی ماندہ سے عشر دیا جائے گا۔

الهندية: (1/ 187،ط:دارالفکر)* ولا تحسب ‌أجرة ‌العمال ونفقة البقر، وكري الأنهار، وأجرة الحافظ وغير ذلك فيجب إخراج الواجب من جميع ما أخرجته الأرض عشرا أو نصفا كذا في البحر الرائق.، ولا يأكل شيئا من طعام العشر حتى يؤدي عشره كذا في الظهيرية. وإن أفرز العشر يحل له أكل الباقي وقال أبو حنيفة - رحمه الله تعالى - ما أكل من الثمرة أو أطعم غيره ضمن عشره كذا في محيط السرخسي في باب ما يحتسب لصاحب الأرض. *تبيين الحقائق : (1/ 294،ط:دارالکتاب الاسلامی)* قال رحمه الله (ولا ترفع المؤن) أي في كل ما أخرجته الأرض لا تحتسب ‌أجرة ‌العمال ونفقة البقر وكري الأنهار وأجرة الحافظ وغير ذلك ومن الناس من قال ينظر إلى قيمة المؤن من الخارج فتسلم له بلا عشر ثم يعشر الباقي لأن قدر المؤن كالسالم له بعوض كأنه اشتراه ولنا إطلاق ما تلونا وما روينا ولأنه عليه الصلاة والسلام حكم بتفاوت الواجب لتفاوت المؤنة فلا معنى لرفعها إذ لو رفعت المؤنة لكان الواجب واحدا وهو العشر لأن الاختلاف في المؤنة لا فيما يبقى بعد رفعها لأن الباقي حاصل بلا عوض فيهما
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گندم کے بھوسے میں عشر واجب نہیں
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
املوک نامی پھل میں عشر نکالنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اجارہ پردی ہوئی زمین کی آمدنی پر زکوۃ یا عشر کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سبز گندم کی عشر کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک لاکھ روپے کی مالیت کے درختوں میں کتنا عشر لازم ہوگا؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فصل کا عشر ادا کرنے سے پہلے اس کے اخراجات منہا کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عشر سے قرض اور اخراجات منہا کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مکئی کی فصل میں عشر کا حکم