عشر و خراج

سبز گندم کی عشر کا حکم

فتوی نمبر :
101
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / زکوۃ و صدقات / عشر و خراج

سبز گندم کی عشر کا حکم

کیافرماتےہیں علماء کرام. اس. مسئلہ کےبارےمیں کہ اگرکوئی ادمی سبزگندم کسی پربیھجدے توزکوۃ کس پرہے ایا بائع پرکہ مشتری پرحوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

الجواب باسم ملہم الصواب

پوچھی گئی صورت میں اگر آپ باغ، پھل پکنے سے پہلے خرید رہے ہیں تو خریدار پر ہی عشر واجب ہوگا اور اگر پھل پکنے کے بعد خرید رہے ہیں تو عشر باغ کے مالک پر ہوگا اور عشر ادا کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ باغ میں جس قدر پھل ہو، اس کو توڑنے کے بعد اس میں سے دسواں حصہ فقراء اور مساکین کو دے دیا جائے گا۔

حوالہ جات

دلائل:

الدر المختار مع رد المحتار :(333/2،ط:دارالفکر)
‌ولو ‌باع ‌الزرع ‌إن ‌قبل إدراكه فالعشر على المشتري ولو بعده فعلى البائع.

فقه العبادات على المذهب الحنفي:(1/‏158،ط: الحلبی)
مالك الأرض بصرف النظر عن المستفيد منها.ولو باع الزرع قبل إدراكه فالعشر على المشتري، أما إن باعه بعد إدراكه.

الھندية:(187/1،ط: دارالفکر)
وإذا باع الأرض العشرية، وفيها زرع قد أدرك مع زرعها أو باع الزرع خاصة فعشره على البائع دون المشتري، ولو باعها والزرع بقل إن فصله المشتري في الحال يجب على البائع، ولو تركه حتى أدرك فعشره على المشتري كذا في شرح الطحاوي.

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ،کراچی

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 101کی تصدیق کریں
35
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گندم کے بھوسے میں عشر واجب نہیں

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
  • املوک نامی پھل میں عشر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
  • سبز گندم کی عشر کا حکم

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
  • عشر سے قرض اور اخراجات منہا کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات