عبادات / زکوۃ و صدقات / فطرہ

پہلے سے کسی کو دیا گیا قرض، صدقہ فطر میں شمار کرنا

فتوی نمبر : 3046 0000-00-00 4 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

مفتی صاحب ! کیا پہلے سے کسی کو دیا گیا قرض، صدقہ فطر میں شمار کیا جا سکتا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ زکوٰۃ اور صدقہ فطر کی ادائیگی کے لیے ضروری ہے کہ مالِ زکوٰۃ کو دیگر اموال سے الگ کرتے وقت یا کسی مستحق کو دیتے وقت زکوٰۃ کی نیت کی جائے، ورنہ زکوٰۃ ادا نہیں ہوگی، نیز زکوٰۃ کی صحت کے لیے مستحق کو مال کا مالک بنانا (تملیک) بھی لازم ہے، لہذا کسی مقروض کو دیا ہوا سابقہ قرض محض معاف کر دینے سے زکوۃ اور صدقہ فطر ادا نہیں ہوتا۔ پوچھی گئی صورت میں پہلے سے کسی کو دیا گیا قرض صدقہ فطر میں شمار کرنا جائز نہیں، تاہم اس کی صورت یہ ہے کہ پہلے انہیں الگ سے پیسے صدقہ فطر کی مد میں دیے جائیں اور مالک بنانے کے بعد ان سے اپنا قرض وصول کر لیا جائے ۔

الدرالمختار:(368/2،ط: دارالفكر) (وصدقة الفطر كالزكاة في المصارف) وفي كل حال (إلا في) جواز (الدفع إلى الذمي) وعدم سقوطها بهلاك المال وقد مر. أيضاً : (2/ 270، ط: دارالفكر) واعلم أن أداء الدين عن الدين والعين عن العين، وعن الدين يجوز وأداء الدين عن العين، وعن دين سيقبض لا يجوز. وحيلة الجواز أن يعطي مديونه الفقير زكاته ثم يأخذها عن دينه. فتاوی رحیمیہ :(7/175، ط: دارالاشاعت کراچی ) سوال نمبر 190 :ایک آدمی پر میرے پانچ روپے قرض ہے میں بمد زکوۃ اس کو دے دوں ،تو اس سے زکوۃ ادا ہوگی یا نہیں ؟ الجواب :صورت مسئولہ میں زکوۃ ادا نہیں ہوگی ،اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ پہلے اپنے طرف سے پانچ روپے اسے دے کر اس کو مالک بنا دیں، پھر وہ بمد قرض ادا کر دے ،تو اس صورت میں زکوۃ بھی ادا ہو جائے گا اور قرض بھی وصول ہو جائے گا ۔
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
صدقہ فطر کے منکر کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عیدالفطر کی نماز کے بعد صدقۂ فطر اداکرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
صدقۃ الفطر رمضان میں ادا نہ کرنے کی صورت میں صدقۃ الفطر کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
صرف سائمہ جانور نصاب سے کم ہونے کی صورت میں صدقۂ فطر کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کے گھر والوں کو صدقہ فطر دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
صدقہ فطر کی رقم سے کوئی چیز خرید کر مستحق کو دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گزشتہ سالوں کا صدقہ فطر کس اعتبار سے ادا کیا جائے گا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سعودی عرب میں رہنے والے کا پاکستان میں بچوں کا صدقہ فطر ادا کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غذائی اجناس کے بجائے قیمت سے صدقہ فطر ادا کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پہلے سے کسی کو دیا گیا قرض، صدقہ فطر میں شمار کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
باہر ملک میں رہنے والے شخص کی بیوی کا صدقہ فطر
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک صدقہ فطر متعدد فقرا کو دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیرونِ ملک میں رہنے والا صدقۂ فطر کیسے ادا کرے؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
امارات میں رہائش پذیر پاکستانی نابالغ بچوں کا صدقۂ فطر کیسے اداکرے؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بالغ اولاد کے صدقہ فطر کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
رمضان سے پہلے صدقہ فطر ادا کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
صدقہ فطر کس پر واجب ہے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گزشتہ سالوں کا صدقہ فطر کس اعتبار سے ادا کیا جائے گا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
صدقۃ الفطر جس شہرمیں ادا کیا جائے اس کے حساب سے واجب ہوگا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پندرھویں روزے کو صدقۂ فطر ادا کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فطرانہ کے لیے پیسے الگ کیے، لیکن ادائیگی عید کے بعد کی تو کیا حکم ہے؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دادا کا یتیم بچوں کی طرف سے صدقۂ فطر ادا کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
یو اے ای میں کام کرنےوالا فی الحال پاکستان میں مقیم ہو تو صدقہ ٔفطر کس ملک کے اعتبار سے ادا کرے گا؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
رمضان سے پہلے صدقہ فطر ادا کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
صدقہ فطر میں گندم ،جَو، کھجور اور کشمش چار مختلف اجناس مقرر کرنے کی علت اور مقصد کیا ہے؟