معاملات / احکام نکاح / رسومات شادی بیاہ

شادی کی رسم لال خط میں جانے کا حکم

فتوی نمبر : 2837 0000-00-00 8 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

مفتی صاحب! ہمارے ہاں شادی کی ایک رسم ہے اور وہ یہ ہے کہ تاریخ متعین کرنے کے لیے لال خط میں جاتے ہیں تو شریعت میں شادی کی رسم لال خط بھیجنا اور اس میں جانا کیسا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ تاریخ کی منظوری کے لیے لال رنگ کا خط بھیجنا محض ایک رسم اور لایعنی کام ہے، جس کی شریعت میں کوئی اصل نہیں، اسلام ایسی بے بنیاد رسومات کے خاتمے کے لیے آیا ہے اور غیر مسلم اقوام کی مشابہت اختیار کرنے سے بھی منع کرتا ہے، لہٰذا ایک مسلمان کو ایسی رسومات سے اجتناب کرنا چاہیے اور اپنی زندگی کو سنتِ نبوی اور اسلامی تعلیمات کے مطابق گزارنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

صحيح البخاري: (رقم الحدیث:6488،ط:دارالفکر) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ:أَنّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ: (أَبْغَضُ النَّاسِ إِلَى اللَّهِ ثَلَاثَةٌ: مُلْحِدٌ فِي الْحَرَمِ، وَمُبْتَغٍ فِي الْإِسْلَامِ سُنَّةَ الْجَاهِلِيَّةِ، وَمُطَّلِبُ دَمِ امْرِئٍ بِغَيْرِ حَقٍّ لِيُهَرِيقَ دَمَهُ). سنن الترمذي: (رقم الحدیث:2471،ط:دار الرسالة العالمية) عن علي بن حسين، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "إن من حسن إسلام المرء تركه ما لا يعنيه"
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شادی میں بارات کی شرعی حیثیت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شادی کے موقع پر دلہن کے سر پر قرآن کریم کا سایہ کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
"مہندی لگانے"کی رسم کا شرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کو خرید کر نکاح کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
"مایوں بٹھانے" کی رسم کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شادی کی رسم لال خط میں جانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
"منہ دکھائی"کی رسم کا حکم