عقائد / /

مسلمان کا مورتیوں کی پوجا کرنا

فتوی نمبر : 993 0000-00-00 130 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

ایک مسلمان ہے مورتیوں کی بھی پوجا کرتاہے اور مکہ مدینہ بھی جاتا ہے اور یہ کہتا ہے کہ اسلام میں بڑی وسعت ہے، اس کے متعلق کیا حکم ہے؟ آیا یہ شخص مسلمان ہے یا مشرک؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ اسلام میں صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت اور بندگی کا حکم ہے، اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کی پوجا یا عبادت جائز نہیں، مورتیوں کی پوجا شرک ہے اور اگر کوئی مسلمان مورتیوں کی عبادت کرے تو وہ اسلام کے دائرے سے خارج ہو جاتا ہے۔ پوچھی گئی صورت میں اس شخص کا مورتیوں کی پوجا کرنا اور یہ کہنا کہ ’’اسلام میں بڑی وسعت ہے‘‘،غلط ہے، کیونکہ اسلام تو اس قسم کی مشرکانہ حرکات کو مٹانے اور صرف اللہ تعالیٰ جل شانہٗ کی توحید و عبادت کو پھیلانے کے لیے آیا ہے، لہٰذا مذکورہ شخص دائرۂ اسلام سے خارج ہے، اس پر صدقِ دل سے توبہ و استغفار، تجدیدِ ایمان اور تجدیدِ نکاح لازم ہے۔

*القرآن الکریم:(المائدہ:72:5)* اِنَّهٗ مَنْ يُّشْرِكْ بِاللّٰهِ فَقَدْ حَرَّمَ اللّٰهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ وَمَاْوٰيهُ النَّارُ. *أيضا:(النساء: 48:4)* اِنَّ اللّٰهَ لَا يَغْفِرُ اَنْ يُشْرَكَ بِهٖ وَيَغْفِرُ مَا دُوْنَ ذٰلِكَ لِمَنْ يَّشَآءُ. *صحيح البخاري:(18/6،رقم الحديث:4477،ط: دار طوق النجاة)* حدثني عثمان بن أبي شيبة، حدثنا جرير، عن منصور، عن أبي وائل، عن عمرو بن شرحبيل، عن عبد الله قال: «سألت النبي ﷺ: أي الذنب أعظم عند الله؟ قال: أن تجعل لله ندا وهو خلقك، قلت: إن ذلك لعظيم، قلت: ثم أي؟ قال: وأن تقتل ولدك تخاف أن يطعم معك، قلت: ثم أي؟ قال: أن تزاني حليلة جارك». *وأيضاً:(13/9،رقم الحديث: 6919،ط: دار طوق النجاة)* إسماعيل بن إبراهيم، أخبرنا سعيد الجريري، حدثنا عبد الرحمن بن أبي بكرة، عن أبيه رضي الله عنه قال: قال النبي ﷺ: «أكبر الكبائر: الإشراك بالله، وعقوق الوالدين، وشهادة الزور، وشهادة الزور ثلاثا أو: قول الزور. فما زال يكررها حتى قلنا: ليته سكت. *الاختيار لتعليل المختار:(4/ 150،ط: دار الكتب العلمية)* فإن ‌من ‌سجد ‌لصنم أو تزيا بزنار أو لبس قلنسوة المجوس يحكم بكفره. *حاشية ابن عابدين : (4/ 222،ط:دارالفكر)* وكما لو سجد لصنم أو وضع مصحفا في قاذورة فإنه يكفر، وإن كان مصدقا لأن ذلك في حكم التكذيب، كما أفاده في شرح العقائد، وأشار إلى ذلك بقوله للاستخفاف، فإن فعل ذلك استخفاف واستهانة بالدين فهو أمارة عدم التصديق ولذا قال في المسايرة: وبالجملة فقد ضم إلى التصديق بالقلب، أو بالقلب واللسان في تحقيق الإيمان أمور الإخلال بها إخلال بالإيمان اتفاقا، كترك السجود لصنم، وقتل نبي والاستخفاف به، وبالمصحف والكعبة.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فری فائر گیم کی آئی ڈی کی خرید وفروخت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈیوٹی کی وجہ سے عید کی نماز ترک کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ویزہ کی فیس کی تفصیلات
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
استاد اگردو بچوں سے آیت سجدہ ایک ساتھ سنے تو سجدہ تلاوت واجب ہونے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فلیٹ کی ایڈوانس بکنگ کروانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سجدۂ سہو کے وجوب کا اصول
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کعبہ یا گنبد خضرا کی تصویر والے جائے نماز پر بیٹھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بھول سے پانچویں رکعت کے لیے کھڑے ہونے کے بعد واپس تشہد میں بیٹھنے پر سجدہ سہو کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فاریکس ٹریڈنگ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شرم گاہ دیکھنے سے وضو ٹوٹنے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جائے نماز پر محمد نام لکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
داڑھی منڈے کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم