معاملات / مالی معاوضات /

وفاق المدارس کا تاخیر داخلہ پر ڈبل فیس لینا

فتوی نمبر : 985 0000-00-00 74 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان۔یہ داخلہ فیس کے بارے میں کہ وہ ایک مدت کے بعد فیس کو ڈبل کر دیتے ہیں پھر ٹرپل کر لیتے ہیں پھر اس کی چار گنا زیادہ کر لیتے ہیں تو یہ ان کا فیس زیادہ کرنا کس زمرے میں ہے اور یہ جائز ہے ناجائز ہے اگر یہ جو جرمانے کی صورت میں لیتے ہیں تو جرمانے کا پیسہ لینا تو ٹھیک ہے لیکن جرمانے کا پیسہ خرچ کرنا یا لگانا ٹھیک نہیں ہے جرمانے کا پیسہ ہے اس کو واپس کرنا ہے اور اگر وہ جرمانہ نہ ہو تو بینک والے بھی اسی طرح کرتے ہیں کہ کوئی گاڑی یا کسی چیز کو اس نے لیا اور اگر وہ اس مدت تک پیسے نہ دے تو وہ بینک والے بھی اس کو ڈبل کر دیتے ہیں تو وہاں پر وہ سود ہوتا ہے اور وہاں پر وہ سود کا حکم جاری ہوتا ہے تو یہاں پر کیا حکم ہے برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں جزاک اللّٰہ خیر بارک اللہ فی الدارین

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

فیس میں تاخیر کی وجہ سے جرمانہ لینا شرعاً درست نہیں ہے، کیونکہ یہ ناجائز اضافی رقم شمار ہوتی ہے۔ البتہ وفاق المدارس کی طرف سے مختلف اوقات میں داخلہ فیس کی مختلف مقدار مقرر کرنا تاخیر پر جرمانہ نہیں، بلکہ ہر وقت کے حساب سے الگ الگ فیس طے کرنا ہے۔ مثال کے طور پر: اگر کوئی آج داخلہ کراتا ہے تو فیس پانچ سو روپے ہے، اور اگر ایک مہینے بعد داخلہ کرائے تو فیس ایک ہزار روپے ہے۔ یہ تاخیر پر جرمانہ نہیں بلکہ ہر وقت کے اعتبار سے الگ معاملہ ہے، اس لیے یہ بالکل جائز اور درست ہے۔ جہاں تک بینک کا معاملہ ہے تو وہ اصل قرض پر مدت گزرنے کے بعد اضافہ لیتے ہیں۔ وہاں اصل معاملہ قرض کا ہے، اور قرض پر زیادتی لینا صریح ربا (سود)ہے، جبکہ وفاق المدارس میں معاملہ فیس کا ہے، جو ایک معاوضہ ہے اور مختلف اوقات کے حساب سے اس کی مقدار مختلف ہو سکتی ہے۔

*القرآن الکریم:(النساء:29:4)* يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُم بَيْنَكُم بِالْبَاطِلِ إِلَّا أَنْ تَكُونَ تِجَارَةً عَن تَرَاضٍ مِّنكُمْ وَلَا تَقْتُلُوا أَنفُسَكُمْ إِنَّ اللَّهَ كَانَ بِكُمْ رَحِيمًا. *سنن الترمذي:27/3،رقم الحديث: (1352،ط:دار الغرب الإسلامي)* حدثنا الحسن بن علي الخلال، قال: حدثنا أبو عامر العقدي، قال: حدثنا كثير بن عبد الله بن عمرو بن عوف المزني، عن أبيه ،عن جده أن رسول الله ﷺ قال: «الصلح جائز بين المسلمين، إلا صلحا حرم حلالا أو أحل حراما،» والمسلمون على شروطهم، إلا شرطا حرم حلالا أو أحل حراما. *معالم السنن:(166/4،ط:المطبعة العلمية حلب)* وقوله المسلمون على شروطهم فهذا في الشروط الجائزة في حق الدين دون الشروط الفاسدة وهذا من باب ما أمرالله تعالى من الوفاء بالعقود.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مصنف کی اجازت کے بغیر اس کی کتاب شائع کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جمعہ کی نماز کے ساتھ ظہر کےفرض پڑھنے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوہ کے لیے عدت کے دوران پردہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈیجیٹل تصاویر کا استعمال
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حالت سفر کے قضاء روزوں کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نابالغ بچوں کا مردوں کی صف میں کھڑا ہونا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حرام مال سے خریدے گئے کپڑوں میں نماز پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ادارے میں حاضر ہونے کے باوجود Thumb machine میں حاضری نہ لگانے کی صورت میں تنخواہ کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے شمائل
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جمع قرآن کریم کی تفصیل
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت قیام اورسجدے پر قادر نہ ہو
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈراپ شپنگ کا حکم اور متبادل