/ /

جس شخص کو پیشاب کے قطروں کی بیماری ہو اس کے معذور ہونے اور امامت کا حکم

فتوی نمبر : 80 0000-00-00 102 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ سوال : مفتی صاحب آپ اس مسلے کا دوسرا صورت یہ بیان کیا ہے کہ جس شخص سے پیشاب کے قطرے نکلتے ہیں اگر وہ اپنی شرمگاہ کے اندر والے حصے میں ٹشو پیپر رکھ لے تو جب تک ٹشو پیپر کا باہر والا حصہ تر نہ تواس کا وضو نہیں ٹوٹے گا ۔۔ (مفتی صاحب اب ایسا شخص امامت کرےگا یا نہیں اور ایسا شخص شرعاً معذور شمار ہوگا کا نہیں ؟؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

الجواب حامدا ومصلیا واضح رہے کہ جس شخص کو وضو توڑنے والی چیزوں (جیسے: پیشاب، ریح، خون کا بہنا یا پیٹ کا جاری ہونا) میں سے کوئی مستقل عارضہ لاحق ہو اور وہ ایک فرض نماز کے پورے وقت میں اتنی مہلت بھی نہ پاتا ہو کہ وضو کرکے بغیر عذر کے کم از کم فرض نماز ادا کر سکے تو شرعاً ایسا شخص معذور کہلاتا ہے اور معذور شخص غیر معذور افراد کی امامت نہیں کروا سکتا۔ لہٰذا اگر مذکورہ شخص کو پیشاب کے اس قدر قطرے آتے ہیں کہ وہ کسی بھی وقت فرض نماز وضو کے بعد قطرے نکلے بغیر مکمل نہیں کر سکتا تو وہ معذورِ شرعی ہے اور اس کی امامت جائز نہیں،لیکن اگر یہ قطرے وضو کے فوراً بعد یا کچھ دیر تک آتے ہیں اور اس کے بعد رک جاتے ہیں اور اس دوران نماز ادا کی جا سکتی ہے تو وہ معذور شرعی نہیں،ایسی صورت میں اس کی امامت درست ہے۔

دلائل: بدائع الصنائع:(1/ 139،المکتبة العلمیة) «ولا يصح اقتداء الصحيح بصاحب العذر الدائم؛ لأن تحريمة الإمام ما انعقدت للصلاة مع انقطاع الدم فلا يجوز البناء، ولأن الناقض للطهارة موجود، لكن لم يظهر في حق صاحب العذر للعذر، ولا عذر في حق المقتدي. حاشية ابن عابدين : (1/ 305،ط:دارالفکر) «وصاحب عذر من به سلس) بول لا يمكنه إمساكه (أو ‌استطلاق ‌بطن ‌أو ‌انفلات ‌ريح أو استحاضة) أو بعينه رمد أو عمش أو غرب، وكذا كل ما يخرج بوجع ولو من أذن وثدي وسرة (إن استوعب عذره تمام وقت صلاة مفروضة)بأن لا يجد في جميع وقتها زمنا يتوضأ ويصلي فيه خاليا عن الحدث. حاشية ابن عابدين : (1/ 578،ط:دارالفکر) «(وكذا لا يصح الاقتداء بمجنون مطبق أو متقطع في غير حالة إفاقته وسكران) أو معتوه ذكره الحلبي (ولا طاهر بمعذور) هذا. واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب دار الافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ،کراچی
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
موبائل اور کمپیوٹر پر گیم کھیلنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بریلوی حضرات کے ہاں ملازمت کرنا اور ان کے پیچھے نماز پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ظہر کے وقت سے دس منٹ پہلے چاشت کی نماز پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر مسلم کے ساتھ کاروبار میں شرکت کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے شمائل
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
امام کے ساتھ رکوع میں شریک ہونے والا کتنی دیر قیام کرے ؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز کی ہر رکعت میں تسميہ پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سرکارکی طرف سے مہینےمیں دو چھٹیاں ملنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر مسلم کو قرآن کا نسخہ دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نمازی کے ساتھ بات کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نفل نماز میں متعدد نمازوں کی نیت کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نقد پر بیچی ہوئی گاڑی کو واپس قسطوں پر خریدنےکا حکم