السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ ۔
مفتی صاحب! یہ پوچھنا ہے کہ حضرت ایوب علیہ السلام کی دعا جو کہ قرآن مجید کی آیت ہے (رَبَّهٗ أَنِّیْ مَسَنِیَ الضُّرُ وَأَنْتُ اَرْحَمُ رَّاحِمِیْنُ) یہ دعا کس طرح مانگے ؟
بعض لوگ رَبِّ إِنِّي پڑھتے ہیں، لیکن الفاظ ہیں رَبَّهٗ أَنِّی۔
جب یہ الفاظ بطور قرآنی آیت پڑھے جائیں تو اس طرح تلاوت کیے جائیں گے: "إِذْ نَادَىٰ رَبَّهُ أَنِّي مَسَّنِيَ الضُّرُّ"، یعنی أنِّي کو ہمزہ کے زبر کے ساتھ پڑھا جائے گا۔ لیکن جب انہیں بطور دعا پڑھا جائے تو یوں کہا جائے گا"رَبِّ إِنِّي مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَأَنْتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ"، یعنی إِنِّي کو ہمزہ کے زیر کے ساتھ پڑھا جائے گا۔
"رَبِّ إِنِّي مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَأَنْتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ" دعا میں لفظ إني کا درست اعراب
یونیکوڈ ذکر دعاء اور درود 0