ذکر دعاء اور درود

موبائل میں قرآن مجید لیٹ کر پڑھنے کا حکم

فتوی نمبر :
371
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / عملیات و اذکار / ذکر دعاء اور درود

موبائل میں قرآن مجید لیٹ کر پڑھنے کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ !
موبائل میں قرآن پاک اگر لیٹ کر پڑھا جاۓ تو کیا حکم ہے۔؟ راہنمائی فرمائیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

قرآنِ مجید کی تلاوت ادب و احترام کے ساتھ کرنی چاہیے،بہتر یہ ہے کہ پاکیزہ لباس میں باوضو، قبلہ رُخ ، کسی پاک جگہ بیٹھ کر تلاوت کی جائے، البتہ لیٹ کر تلاوت کرنا بھی جائز ہے ،بشرطیکہ ستر اور لباس کا اہتمام ہو، لیکن بلا عذر لیٹ کر تلاوت کرنا خلاف ِادب ہے۔

حوالہ جات

الجامع لاحكام القرآن، للقرطبی:(310/4،ط: دارالکتب المصریة)*
الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيَامًا وَقُعُودًا وَعَلَى جُنُوبِهِمْ ذكر تعالى ثلاث هيئات لايخلو ابن آدم منها في غالب أمره فكأنها تحصر زمانه ومن هذا المعنى قول عائشة رضي الله عنها كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يذكر الله على كل أحيانه أخرجه مسلم .

*الهندية:(5/ 316،ط:دارالفكر)*
‌رجل ‌أراد ‌أن ‌يقرأ ‌القرآن ‌فينبغي أن يكون على أحسن أحواله يلبس صالح ثيابه ويتعمم ويستقبل القبلة؛ لأن تعظيم القرآن والفقه واجب، كذا في فتاوى قاضي خان...لا بأس بقراءة القرآن إذا ‌وضع ‌جنبه على الأرض ولكن ينبغي أن يضم رجليه عند القراءة، كذا في المحيط ،لا بأس بالقراءة مضطجعا إذا أخرج رأسه من اللحاف؛ لأنه يكون كاللبس وإلا فلا، كذا في القنية.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 371کی تصدیق کریں
23
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل میں قرآن مجید لیٹ کر پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • "رَبِّ إِنِّي مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَأَنْتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ" دعا میں لفظ إني کا درست اعراب

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • مشت زنی اور فحش فلموں کا گناہ توبہ سے معاف ہو جاتا ہے

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • ’’درود تنجینا‘‘ کاثبوت اور حکم

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • نماز میں آپ ﷺ کا اسم گرامی آجائے تو درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • درود لکھتے وقت صرف ص یا صلعم لکھنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات