احکام حج

نابالغ بچہ حج کرے تو بلوغت کے بعد حج کی فرضیت کا حکم

فتوی نمبر :
732
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / حج و عمرہ / احکام حج

نابالغ بچہ حج کرے تو بلوغت کے بعد حج کی فرضیت کا حکم

اگر نابالغ بچہ والدین کے ساتھ حج کرے اور پھر بلوغت کے بعد اس پر حج فرض ہو تو کیا یہ پہلا حج اس کے فرض حج میں شمار ہوگا یا دوبارہ حج کرنا لازم ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ نابالغ بچے کا حج نفل حج شمار ہوگا، فرض کے قائم مقام نہیں ہوگا،لہذا اگر بلوغت کے بعد فرضیتِ حج کی شرائط پائی جائیں تو اس وقت اس پر دوبارہ حج کرنا لازم ہوگا۔

حوالہ جات

*الشامیة: (2/ 466،ط:دارالفکر)*
(فلو ‌أحرم ‌صبي ‌عاقل ‌أو ‌أحرم ‌عنه أبوه صار محرما) وينبغي أن يجرده قبله ويلبسه إزارا ورداء مبسوطين وظاهر أن إحرامه عنه مع عقله صحيح فمع عدمه أولى (فبلغ أو عبد فعتق) قبل الوقوف (فمضى) كل على إحرامه (لم يسقط فرضهما) لانعقاده نفلا.

*الهندية:(1/ 217،ط:دارالفکر)*
(ومنها البلوغ)فلا يجب على الصبي كذا في فتاوى قاضي خان ولو ‌أن ‌الصبي ‌حج ‌إذا ‌قبل ‌البلوغ فلا يكون ذلك عن حجة الإسلام ويكون تطوعا.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 732کی تصدیق کریں
7
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • منیٰ ،مزدلفہ اور عرفات میں قصر کا حکم

    یونیکوڈ   احکام حج 0
  • حکومتی اجازت کے بغیر حج کرنا

    یونیکوڈ   احکام حج 0
  • باوجود وسعت کے حج میں تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام حج 0
  • نابالغ بچہ حج کرے تو بلوغت کے بعد حج کی فرضیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام حج 0
  • حج وعمرہ کے دم والے جانور کا خود ذبح کرنا ضروری نہیں

    یونیکوڈ   احکام حج 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات