معاملات / مالی معاوضات /

شوروم سے گاڑی خرید کر براہ راست قسطوں والے کے نام کرنا

فتوی نمبر : 3155 0000-00-00 19 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ قسطوں پر موٹر سائیکل خریدار کے نام کرا کے دیتا ہے۔ یعنی شوروم سے خریداری کرکے اس کو رقم کی ادائیگی کر دیتا ہے، اور پھر آگے قسطوں پر خریداری کرنے والے کا شناختی کارڈ دے کر اسی کے نام کرا دیتا ہے، کیا یہ صحیح ہے ؟ یا پھر اس کے لیے صحیح شرعی طریقہ کار کیا ہو سکتا ہے رہنمائی فرمائیں جزاکم اللہ خیرا

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

پوچھی گئی صورت میں اگر وہ شخص اولا گاڑی اپنے نام پر نقد خرید کر اپنی ملکیت و قبضہ میں لے لیتا ہے، اور اس کے بعد وہی گاڑی آپ کو قسطوں پر زیادہ قیمت کے ساتھ فروخت کرتا ہے تو ایسی بیع شرعاً جائز ہے،اگر چہ کاغذات براہ راست آپ کے نام پر کروائے، البتہ درج ذیل شرائط کا لحاظ ضروری ہے: (1) گاڑی پہلے اس شخص کی ملکیت و قبضہ میں آجائے، اس کے بعد ہی آپ کو فروخت کرے۔ (2) ایک وقت میں دو قیمتیں طے نہ ہوں، بلکہ بیع کے وقت قسطوں والی قیمت حتمی طور پر طے کی جائے۔ (3) تاخیرِ ادائیگی پر اضافی رقم یا جرمانے کی شرط نہ لگائی جائے۔ (4) معاملہ بیع کی بنیاد پر ہو، قرض یا سود کے عنوان سے نہ ہو، اگر یہ شرائط پوری ہوں تو یہ طریقہ شرعاً درست اور سود سے پاک ہے، لیکن اگر بیچنے والا محض کاغذی طور پر گاڑی خریدے اور ملکیت و قبضہ حاصل کیے بغیر آگے فروخت کرے یا تاخیر پر اضافی رقم وصول کرے تو ایسا معاملہ حرام ہوگا۔

سنن الترمذي:(513/2 ، رقم الحديث:1231، ط:دارالغرب الاسلامي) حدثنا هناد، قال: حدثنا عبدة بن سليمان ، عن محمد بن عمرو، عن أبي سلمة ، عن أبي هريرة قال: «نهى رسول الله ﷺ عن بيعتين» في بيعة. "وقد فَسَّر بعض أہل العلم قالوا بیعتین في بیعة أن یقول: أبیعُک ہذا الثوب بنقد بعشرة وبنسیئة بعشرین، ولا یفارقہ علی أحد البیعتین فإذا فارقہ علی أحدہما، فلا بأس إذا کانت العقدة علی أحد منہما"․ المبسوط للسرخسی: (13/8، ط: دار المعرفة) "وإذا عقد العقد علی أنہ إلی أجل کذا بکذا وبالنقد بکذا، فہو فاسد،وہذا إذا افترقا علی ہذا، فإن کان یتراضیان بینہما ولم یتفرقا، حتی قاطَعہ علی ثمن معلوم، وأتما العقد علیہ جاز". شرح المجلة: (رقم المادۃ:245 :227/1 ط:دار الجيل) البیعُ مع تأجیل الثمن وتقسیطہ صحیح. بحوث فی قضایا فقہیة معاصرة: (12/1، ط: دار العلوم کراتشی) أما الأئمة الأربعة وجمہور الفقہاء والمحدثین فقد أجازوا البیع الموٴجل بأکثر من سعر النقد بشرط أن یبتّ العاقدان بأنہ بیع موٴجل بأجل معلوم بثمن متفق علیہ عند العقد.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شرم گاہ دیکھنے سے وضو ٹوٹنے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جائے نماز پر محمد نام لکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
داڑھی منڈے کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فرائی چکن بروسٹ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسبوق کا امام کے پیچھے التحیات،درود اور دعا پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عقد بیع میں شرط فاسد لگانے سے بیع کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فجر کی نماز کی قضا کا وقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آتش بازی دیکھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
واقف کا مسجد میں لوگوں کو نماز پڑھنے سے روکنا اور امام کے تقرر میں اختلاف کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عاقدین سے دلالی کی اجرت لینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نہر میں نجاست گرنے کی صورت میں وضو یا غسل کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیرمسلم کو مکان کرایہ پر دینا