طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / خواتین کے مخصوص مسائل

چالیس دن یا زائد میں نفاس کا خون بند ہونا

فتوی نمبر : 300 0000-00-00 197 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

کیا فرماتے ہے علما اس مسئلہ کے بارے میں اگر عورت نفاس کی مدت میں ہو اور مدت کے اندر نفاس کا خون بند ہوگیا اور عورت نے نماز شروع کی اور پھر خون شروع ہوگیا آیا یہ عورت نماز جاری رکھے گی یا چھوڑے گی اور جو نمازیں پڑھی ہیں وہ ہوگئیں ہیں یا نہیں؟ تنقیح: محترم! اس بات کی وضاحت کریں کہ 1۔خون بند ہونے کے بعد دوبارہ جب خون آیا تو چالیس دن کے اندر بند ہوا یا چالیس دن کے بعد بھی جاری رہا۔ 2۔اس عورت کے ہاں پہلے بچے کی ولادت ہے یا پہلے بھی ولادت ہو چکی ہے ، اگر پہلے ولادت ہو چکی ہے تو اس کا خون کتنے دن میں بند ہوا ؟ جوابِ تنقیح: چالیس دن کے اندر بند ہوا پھر اسی چالیس دن کے اندر شروع ہوا۔ پہلے بھی بچے ہو چکے ہیں، مگر نفاس کی مدت معلوم نہیں کہ کتنے دن تھی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

بچے کی پیدائش کے بعد عورت کو جو خون آتا ہے اسے ’’نفاس‘‘ کہتے ہیں، نفاس کی اکثر مدت چالیس (40) دن ہے، لیکن نفاس چالیس (40)دن سے کم بھی ہو سکتا ہے، لہٰذا اگر کسی عورت کو چالیس (40) دن پورے ہونے سے پہلے خون آنا بند ہوکر پھر شروع ہوجائے تویہ چالیس دن تک نفاس کاخون شمار ہوگا۔ اگر چالیس دن کے بعد بھی خون جاری رہا تو اس عورت کی سابقہ عادت دیکھی جائے گی، اگر پہلے اس کی عادت مثلاً تیس دن کی ہے تو عادت کے مطابق تیس دن نفاس کا خون شمار ہوگا اور باقی استحاضہ کا خون ہوگا۔ اگرسابقہ عادت یاد نہ ہو توتحری(خوب غور وفکر کرکے) غالب گمان پر عمل کرے ،اگرغالب گمان کسی طرف نہ ہوتو چالیس دن نفاس اور باقی استحاضہ کا خون ہوگا۔ نیز نفاس کے دنوں میں نماز، روزہ اور ہمبستری جائز نہیں اور نماز کی قضا بھی نہیں ہے،جبکہ روزہ کی قضا ہوگی اور پڑھی گئی نمازیں درست نہیں ہوئیں،تاہم استحاضہ کے دنوں میں نماز،روزہ وغیرہ سب درست ہے، اگر ادا نہیں کیے تو ان کی قضا لازم ہوگی۔

الهندية : ( 37/1،ط: دار الفكر ) وإن زاد الدم على الأربعين فالأربعون في المبتدأة والمعروفة في المعتادة نفاس هكذا في المحيط. الطهر المتخلل في الأربعين بين الدمين نفاس عند أبي حنيفة رحمه الله تعالى وإن كان خمسة عشر يوما فصاعدا وعليه الفتوى لو رأت الدم بعد أكثر الحيض والنفاس في أقل مدة الطهر فما رأت بعدالأكثر إن كانت مبتدأة وبعد العادة إن كانت معتادة استحاضة وكذا ما نقص عن أقل الحيض. الشامية : ( 387/2، ط: دار الفكر ) (قوله أنها تتحرى) أي إن وقع تحريها على طهر تعطى حكم الطاهرات، وإن كان على حيض تعطى حكمه. اهـ ح أي لأن غلبة الظن من الأدلة الشرعية درر (قوله ومتى ترددت) أي إن لم يغلب ظنها على شيء فعليها الأخذ بالأحوط في الأحكام بركوي. العناية :(164/1،ط: دار الفكر ) بيان أحكام الحيض. قال في النهاية وغيرها: إنها اثنا عشر: ثمانية يشترك فيها الحيض والنفاس وأربعة مختصة بالحيض دون النفاس، فأما الثمانية: فترك الصلاة لا إلى قضاء، وترك الصوم إلى قضاء، وحرمة الدخول في المسجد، وحرمة الطواف بالبيت، وحرمة قراءة القرآن، وحرمة مس المصحف بدون الغلاف، وحرمة جماعها، والثامن وجوب الغسل عند انقطاع الحيض والنفاس.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کو غسل دینے کا طریقہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چالیس دن یا زائد میں نفاس کا خون بند ہونا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سات دن خون بند ہونے کے بعد دوبارہ خون آنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حائضہ کا کسی عورت کی میت کو غسل دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دوران حمل آنے والے خون کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسلسل پورا مہینہ خون آنے کی صورت میں حیض کے ایام
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دیت دینے کے بعد قتل کے گناہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حیض کا خون ایک دفعہ دکھائی دینے کے بعد کچھ دیر بند ہونے کی صورت میں نماز کا حکم*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دورانِ حمل آنے والے خون کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کا حیض کی حالت میں تبلیغ کے لیے جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حیض ونفاس کے دوران پرفیوم لگانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حیض کی ابتداء کب سے ہوئی؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حالت حیض میں کلر یا مہندی لگانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کمبوڈ ،وغیرہ پر لگے پیشاب کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بچے کی ولادت کے بعد جماع کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حیض کی حالت میں معلمہ کا قرآن پڑھانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دوران حیض غسل کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حیض کی تعریف
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حیض کی حالت میں تعزیت کے لیے جانا