طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / خواتین کے مخصوص مسائل

حیض کی حالت میں معلمہ کا قرآن پڑھانا

فتوی نمبر : 1786 0000-00-00 117 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی عورت نے قرآنِ کریم پڑھانے کے لیے کوئی استانی رکھی ہے اور اس دوران استانی کو ماہواری شروع ہو جائے تو کیا وہ اپنی اسی حالت میں قرآن پڑھا سکتی ہے یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

حیض (ماہواری) کی حالت میں عورت کے لیے قرآنِ کریم کی پوری تلاوت کرنا جائز نہیں ہوتا، البتہ اگر تعلیمی ضرورت ہو جیسے معلمہ کا طالبات کو پڑھانا یا طالبہ کا سبق دہرانا تو اجازت ہے کہ کلمہ بہ کلمہ یا ہجے کرکے پڑھ لیا جائے، مثلاً: الْحَمْدُ… لِلّٰہ… رَبِّ… الْعَالَمِیْن،آیت مکمل نہ پڑھی جائے، بلکہ صرف الفاظ الگ الگ ادا کیے جائیں، اس کے علاوہ قرآن مجید کا بامحاورہ ترجمہ بغیر آیت پڑھے پڑھنا بھی جائز ہے، البتہ اس حالت میں قرآنِ کریم کو براہِ راست بغیر غلاف کے ہاتھ لگانا جائز نہیں، جبکہ قاعدہ، نماز کی کتابیں یا دیگر دینی کتب کو چھونا جائز ہے۔

*الشامية:(293/1،ط: دارالفكر)* (قوله وقراءة قرآن) أي ولو دون آية من المركبات لا المفردات؛ لأنه جوز للحائض المعلمة تعليمه كلمة كلمة كما قدمناه وكالقرآن التوراة والإنجيل والزبور (قوله ومسه) أي القرآن ولو في لوح أو درهم أو حائط، لكن لا يمنع إلا من مس المكتوب، بخلاف المصحف فلا يجوز مس الجلد وموضع البياض منه. وقال بعضهم: يجوز، وهذا أقرب إلى القياس، والمنع أقرب إلى التعظيم كما في البحر: أي والصحيح المنع كما نذكره . *المحيط البرهاني:(217/1،ط:دار الكتب العلمية)* وإذا حاضت المعلمة فينبغي لها أن تعلم الصبيان كلمة كلمة وتقطع بين الكلمتين على قول الكرخي ، وعلى قول الصحاوي تعلم نصف آية وتقطع ثم تعلم نصف آية.ولا يكره لها التهجي بالقرآن وكذا لا يكره لها قراءة دعاء القنوت «اللهم إنا نستعينك» . *فتح القدير للكمال ابن همام:(168/1،ط:دار الفكر)* ‌وقالوا: ‌إذا ‌حاضت المعلمة تعلم كلمة كلمة وتقطع بين الكلمتين وعلى قول الطحاوي نصف آية.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دیت دینے کے بعد قتل کے گناہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کو غسل دینے کا طریقہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چالیس دن یا زائد میں نفاس کا خون بند ہونا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سات دن خون بند ہونے کے بعد دوبارہ خون آنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حائضہ کا کسی عورت کی میت کو غسل دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دوران حمل آنے والے خون کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسلسل پورا مہینہ خون آنے کی صورت میں حیض کے ایام
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طالبہ کے لیے حیض کے ایام میں تلاوت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حالت جنابت میں بچے کو دودھ پلانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حیض کا خون ایک دفعہ دکھائی دینے کے بعد کچھ دیر بند ہونے کی صورت میں نماز کا حکم*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دورانِ حمل آنے والے خون کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کا حیض کی حالت میں تبلیغ کے لیے جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حیض ونفاس کے دوران پرفیوم لگانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حیض کی ابتداء کب سے ہوئی؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حالت حیض میں کلر یا مہندی لگانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورتوں کے لیے ایامِ مخصوصہ میں حروفِ مقطعات پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حائضہ عورت کا سورۃ فاتحہ پڑھ کر پانی دم پر دم کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کمبوڈ ،وغیرہ پر لگے پیشاب کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بچے کی ولادت کے بعد جماع کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حیض کی حالت میں معلمہ کا قرآن پڑھانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دوران حیض غسل کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حیض کی تعریف
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حیض کی حالت میں تعزیت کے لیے جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آپریشن کے ذریعے ولادت کی صورت میں نفاس کا حکم