خواتین کے مخصوص مسائل

حائضہ کا کسی عورت کی میت کو غسل دینے کا حکم

فتوی نمبر :
1880
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / خواتین کے مخصوص مسائل

حائضہ کا کسی عورت کی میت کو غسل دینے کا حکم

کیا ایک عورت حیض کی حالت میں دوسری عورت کی میت کو غسل دےسکتی ہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ ناپاکی کی حالت میں میت کو غسل دینا مکروہ ہے، لہذا حائضہ کا کسی عورت کی میت کوتنہا یا دوسری عورتوں کے ساتھ مل کر غسل دینا مکروہ ہے، تاہم اگر کوئی اور عورت غسل دینے والی نہ ہو تو ایسی مجبوری میں غسل دے سکتی ہے۔

حوالہ جات

*المحيط البرهاني:(2/ 206،ط: دار الكتب العلمية)*
وينبغي أن يكون ‌غاسل ‌الميت ‌على ‌الطهارة، ويكره أن يكون جنبا أو حائضا،

*الهندية:(1/ 159،ط:دارالفکر)*
وينبغي أن يكون ‌غاسل ‌الميت ‌على ‌الطهارة كذا في فتاوى قاضي خان، ولو كان الغاسل جنبا أو حائضا أو كافرا جاز ويكره، كذا في معراج الدراية.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
0000-00-00
62
فتوی نمبر 1880کی تصدیق کریں