معاملات / مالی معاوضات /

پلاٹ مقررہ قیمت سے زائد میں فروخت کر کے زائد رقم بطور کمیشن رکھنا

فتوی نمبر : 2772 0000-00-00 9 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ حضرات علمائے کرام! ایک مسئلہ دریافت کرنا ہے کہ اسٹیٹ ایجنسی والے عموماً ایسا کرتے ہیں کہ کسی پلاٹ کے مالک کو کہتے ہیں کہ آپ پلاٹ کتنے کا بیچو گے وہ کہتا ہے کہ مثلاً دس لاکھ روپے کا تو وہ کہتے ہیں، ٹھیک ہے ہم اس کو جتنے کا بھی بیچیں، آپ کو دس لاکھ روپے دیں گے، بقایا ہم رکھیں گے، مالک کہتا ہے ٹھیک ہے ، ایجنسی والا اس کو مثلا تیرہ لاکھ کا بیچ دیتا ہے، دس لاکھ مالک کو دیتا ہے، تین لکھ خود رکھ لیتا ہے۔ کیا یہ جائز ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ شرعاً کمیشن، ایجنٹ (دلال) کی اجرت پہلے سے متعین اور معلوم ہونا ضروری ہے، لہٰذا پوچھی گئی صورت میں اسٹیٹ ایجنسی والوں کا یہ کہنا کہ دس لاکھ ہم آپ کو دے دیں گے، اس سے زائد جتنے کا پلاٹ فروخت ہوگا ، وہ ہمارا ہے، درست نہیں، کیونکہ اس معاملے میں کمیشن ایجنٹ کی اجرت پہلے سے متعین نہیں کی گئی، بلکہ مقررہ قیمت سے زائد حاصل ہونے والی رقم کو اجرت قرار دیا گیا ہے، جبکہ یہ معلوم نہیں کہ وہ زائد رقم کتنی ہوگی؟ اجرت کا مجہول اور غیر متعین ہونا شرعاً درست نہیں، لہٰذا یہ معاملہ فاسد ہے۔ جائز صورت یہ ہے کہ کمیشن پہلے سے کسی متعین رقم یا فروخت کی قیمت کے معلوم فیصد کے طور پر طے کر لیا جائے۔

*عمدة القاري: (12/ 93 ،ط:دار إحياء التراث العربي)* وقال ابن عباس لا بأس أن يقول بع هذا الثوب فما زاد على كذا وكذا فهو لك هذا التعليق وصله ابن أبي شيبة عن هشيم عن عمرو بن دينار عن عطاء عن ابن عباس نحوه. وقال ابن سيرين إذا قال بعه بكذا فما كان من ربح فهو لك أو بيني وبينك فلا بأس به هذا التعليق أيضا وصله ابن أبي شيبة عن هشيم عن يونس عن ابن سيرين، وفي (التلويح) : وأما قول ابن عباس وابن سيرين فأكثر العلماء لا يجيزون هذا البيع، وممن كرهه: الثوري والكوفيون، وقال الشافعي ومالك: لا يجوز، فإن باع فله أجر مثله. *النتف في الفتاوى للسغدي: (2/ 575، ط: دار الفرقان)* والخامس اجارة السمسار لايجوز ذلك وكذلك لو قال بع هذا الثوب بعشرة دراهم فما زاد فهو لك وان فعل فله اجر المثل.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کوئلے پر تیمم کرنےکاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شیطان کو گالی دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز کے سجدے میں سجدۂ تلاوت کی نیت کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اقالہ کی وضاحت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شوہرکےوفات کےبعدشوہرکی تصویردیکھنےکاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مقیم کی مسافر امام کی اقتداء کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بے دھیانی میں آیتِ سجدہ سننے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عذر کی بنا پر عصر کی نماز مثل اول کے بعد پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کرایہ دار کا دکان آگے کسی اور کو کرایہ پر دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پانی کے نقصان دہ ہونے کی صورت میں تیمم کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اہل بیت کے واسطہ سے دعا مانگنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تراویح میں درود اور تشہد پڑھنے کا حکم