عبادات / نماز /

نوافل میں بلندآواز سے قرأت کرنے کا حکم

فتوی نمبر : 1036 0000-00-00 72 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ سوال یہ ہے کہ تہجد اور دن میں نفل نماز میں بلند آواز سے قرات کرنا کیسا ہے اگر پڑھ سکتے ہیں تو تکبیرات بھی بلند اواز سے کہے یا آہستہ اور اگر پڑھتے پڑھتے درمیان میں کوئی آیت چھوٹ جائے یا کوئی غلط پڑھ لی جس سے نماز فاسد ہو جاتی ہے تو اس کا کیا حکم ہے

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ دن کے وقت اگر کوئی شخص نفل نماز پڑھتا ہے تو اس کے لیے(سراً) آہستہ قرأت کرنا افضل ہے، اور رات کے نوافل میں اسے اختیار حاصل ہے کہ چاہے آہستہ قرأت کرے یا بلند آواز سے،البتہ آواز اتنی اونچی نہ ہو کہ دوسروں کے آرام میں خلل کا سبب بنے۔ جہاں تک تکبیراتِ انتقال (ایک رکن سے دوسرے رکن کی طرف منتقل ہونےکی تکبیرات) کا تعلق ہے تو فقہائے کرام نے اس کی صراحت نہیں کی، لیکن قرأت کے حکم کو سامنے رکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ تکبیرات بھی درمیانی آواز کے ساتھ جہراً کہنا افضل ہوگا۔ نیز قرأت میں آیت یا لفظ کے چھوٹنے سےاگر معنیٰ میں تبدیلی آجائے تو اس سے نماز فاسد ہوجائے گی،البتہ اگرآیت کا کچھ حصہ پڑھنے کے بعد اگلی آیت یا آیت کا اگلا حصہ سانس توڑکرپڑھا ہو تو ایسی صورت میں نماز صحیح ہے۔

*فتح القدير للكمال ابن الهمام:(327/1 ،ط: دار الفکر)* وفي التطوع بالنهار يخافت وفي الليل يتخير اعتبارا بالفرض في حق المنفرد. *مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح:(95/1،ط:المکتبۃ العصریة)* و يجب الإسرار ..... في نفل النهار للمواظبة على ذلك. *حاشیة الطحطاوی علی مراقی الفلاح:(254/1 ،ط دار الکتب العلمیة* كمتنفل بالليل فإنه مخير ويكتفي بأدنى الجهر فلا يضر ذلك لأنه صلى الله عليه وسلم جهر في التهجد بالليل وكان يؤنس اليقظان. قوله: "كمتنفل بالليل" والجهر أفضل ما لم يؤذ نائما ونحوه كمريض ومن ينظر في العلم. *الدر المحتار مع رد المحتار:(623/1،ط: دارالفکر)* ولو زاد كلمة أو نقص كلمة أو نقص حرفا، أو قدمه أو بدله بآخر( إلى قوله )لم تفسد ما لم يتغير المعنى اهـ قوله ولو زاد كلمة اعلم أن الكلمة الزائدة إما أن تكون في القرآن أو لا، وعلى كل إما أن تغير أو لا، فإن غيرت أفسدت مطلقا. * الهندية:(1/ 80،ط:دارالفکر)* «(ومنها ذكر آية مكان آية) ‌لو ‌ذكر ‌آية ‌مكان ‌آية ‌إن ‌وقف ‌وقفا ‌تاما ‌ثم ‌ابتدأ ‌بآية ‌أخرى ‌أو ‌ببعض ‌آية ‌لا ‌تفسد كما لو قرأ {والعصر - إن الإنسان} [العصر: 1 - 2] ثم قال {إن الأبرار لفي نعيم} [الانفطار: 13] ، أو قرأ {والتين} [التين: 1] إلى قوله {وهذا البلد الأمين} [التين: 3] ووقف ثم قرأ {لقد خلقنا الإنسان في كبد} [البلد: 4] أو قرأ {إن الذين آمنوا وعملوا الصالحات} [البينة: 7] ووقف ثم قال {أولئك هم شر البرية} [البينة: 6] لا تفسد. أما إذا لم يقف ووصل - إن لم يغير المعنى - نحو أن يقرأ {إن الذين آمنوا وعملوا الصالحات} [الكهف: 107] فلهم جزاء الحسنى مكان قوله {كانت لهم جنات الفردوس نزلا} [الكهف: 107] لا تفسد. أما إذا غير المعنى بأن قرأ " إن الذين آمنوا وعملوا الصالحات أولئك هم شر البرية إن الذين كفروا من أهل الكتاب " إلى قوله " خالدين فيها أولئك هم خير البرية " تفسد عند عامة علمائنا وهو الصحيح. هكذا في الخلاصة.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسبوق کی بقیہ نماز ادا کی تکمیل ہے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ادارے میں حاضر ہونے کے باوجود Thumb machine میں حاضری نہ لگانے کی صورت میں تنخواہ کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نجومی سے چور کے متعلق معلوم کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بچوں کی پیدائش کے درمیان مانع حمل تدابیر استعمال کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نمازکی حالت میں چھیکنے پرالحمد اللہ کہنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈراپ شپنگ کا حکم اور متبادل
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پتنگ بازی کرنے کاشرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حنفی مقتدی کی شافعی امام کے پیچھے عید کی نماز
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دوران نماز کسی سورۃ کے درمیان سے آیت پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قسطوں پر خریدی ہوئی چیز کی قیمت نقد ادا کرنے کی صورت میں مقررہ قیمت میں کمی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فوجی جوتوں پر مسح کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ہیئر ٹرانسپلانٹ (Hair transplant)کروانےکی صورت میں وضو کا حکم