/ /

سالی سے پردے کا حکم اور محرم اور غیر محرم رشتہ داروں کی تفصیل

فتوی نمبر : 100 0000-00-00 230 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام کہ سالی سے پردہ ہے ۔ اور کن کن رشتےداروں سے پردہ کرنا چاہیے

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

الجواب باسم ملہم الصواب ۱۔سالی شرعاً غیر محرم ہے، خواہ وہ شادی شدہ ہو یا غیر شادی شدہ؛ اس سے پردہ کرنا فرض ہے اور اس کے ساتھ ہنسی مذاق، بے تکلف گفتگو یا تنہائی میں ملاقات جائز نہیں ہے۔ ۲۔محرم وہ رشتہ دار ہوتے ہیں جن سے نکاح، نسب، رضاعت یا مصاہرت(سسرالی رشتہ دار) کی بنیاد پر ہمیشہ کے لیے حرام ہو۔ (الف) مرد کے لیے محرم عورتیں: والدہ، دادی، نانی، بیٹی، پوتی، نواسی، بہن، بھانجی، بھتیجی، پھوپھی، خالہ، بیوی کی والدہ (ساس)، بیوی کی بیٹی (سوتیلی بیٹی جب صحبت ہو چکی ہو)،رضاعی والدہ، رضاعی بہن وغیرہ۔ (ب) عورت کے لیے محرم مرد: والد، دادا، نانا، بیٹا، پوتا، نواسہ، بھائی، بھانجا، بھتیجا،چچا، ماموں،شوہر کے والد (سسر)، شوہر کا بیٹا (سوتیلا بیٹا جب صحبت ہو چکی ہو)،رضاعی والد، رضاعی بھائی وغیرہ وہ رشتہ دار جن سے نکاح جائز ہو سکتا ہے، وہ غیر محرم کہلاتے ہیں، ان سے پردہ فرض ہے۔ (الف) مرد کے لیے غیر محرم عورتیں: سالی (بیوی کی بہن)،چچازاد، تایازاد، ماموں زاد، خالہ زاد،بھابھی (بھائی کی بیوی)،دیورانی اوردیگر اجنبی عورتیں۔ (ب) عورت کے لیے غیر محرم مرد: بہنوئی (بہن کا شوہر)،دیور، جیٹھ،خالو، پھوپھا،چچازاد، تایازاد، ماموں زاد، خالہ زاد اوردیگر اجنبی مرد۔ ان تمام غیر محرم مردوں سے پردہ کرنا فرض ہے اور تنہائی میں ملنا، بے تکلفی اور ہنسی مذاق کرناحرام ہے۔

دلائل: القرآن الکریم:النساء4: 24) وَأُحِلَّ لَكُمْ مَا وَرَاءَ ذَلِكُم.الاية. القرآن الکریم:(النور24: 31) وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا لِبُعُولَتِهِنَّ أَوْ آبَائِهِنَّ أَوْ آبَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ أَبْنَائِهِنَّ أَوْ أَبْنَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي أَخَوَاتِهِنَّ أَوْ نِسَائِهِنَّ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُنَّ أَوِ التَّابِعِينَ غَيْرِ أُولِي الْإِرْبَةِ مِنَ الرِّجَالِ أَوِ الطِّفْلِ الَّذِينَ لَمْ يَظْهَرُوا عَلَى عَوْرَاتِ النِّسَاءِ الاية. صحیح البخاری،رقم الحدیث:5232،ط:دارطوق النجاۃ) عن عقبة بن عامر : أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «إياكم والدخول على النساء. فقال رجل من الأنصار: يا رسول الله، ‌أفرأيت ‌الحمو؟ قال: الحمو الموت. البحرالرائق:(2/339،ط:دارالکتاب الاسلامی) والمحرم ‌من ‌لا ‌يجوز ‌له ‌مناكحتها ‌على ‌التأبيد بقرابة، أو رضاع، أو مصاهرة. الدرا لمختارمع ردالمحتار:(6/367،ط:دارالفکر) (ومن محرمه) هي من لا يحل له نكاحها أبدا بنسب أو سبب ولو بزنا۔۔۔ (‌قوله ‌أو ‌سبب) ‌كالرضاع ‌والمصاهرة. واللہ تعالی اعلم بالصواب دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ،کراچی
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اوور ٹائم اور اس کی تنخواہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
یونیورسل اسٹبلائزر خریدنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسبوق کا سجدہ سہو میں امام کے ساتھ سلام پھیرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز میں ایک لفظ کی جگہ دوسرا لفظ ادا کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ویڈیو کال کے ذریعے خرید و فرخت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نجومی سے چور کے متعلق معلوم کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عنوان : سنت مؤکدہ نماز
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹھ کر اذان دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آن لائن خریدی ہوئی چیز تصویر کے مطابق نہ ہو تو کیا حکم ہے؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھوٹے قرآن کریم کو جیب میں رکھ کر بیت الخلا جانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کاہر نماز کے لیے شلوار تبدیل کرنا اور اس کی ملازمت،کمائی اور اپنی کمائی سے حج اور عمرہ کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
باریک کپڑوں میں نماز پڑھنا