حظر و اباحت / حلال و حرام / حرام طریقہ علاج و ادویات

دوا کے طور پر شراب پینے کا حکم

فتوی نمبر : 3566 0000-00-00 14 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

مفتی صاحب ! کیا دوا کے طور پر تھوڑی سی شراب پی جا سکتی ہے یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ شراب پینا شرعاً حرام ہے، البتہ اگر کوئی دیندار اور ماہر ڈاکٹر یہ تجویز کرے کہ مریض کے مرض کے علاج کے لیے شراب کے علاوہ کوئی مؤثر علاج موجود نہیں، تو بعض شرائط کے ساتھ بطورِ علاج اس کے استعمال کی گنجائش ہے۔ وہ شرائط یہ ہیں: 1. مریض کو ایسی شدید ضرورت یا اضطرار ہو کہ علاج کے بغیر نقصان کا اندیشہ ہو۔ 2. اس مرض کے لیے کوئی حلال اور مؤثر دوا موجود نہ ہو۔ 3. ماہر اور دیندار ڈاکٹر کے تجربے کے مطابق اس دوا سے مرض کے زائل ہونے کی غالب امید ہو۔ 4. شراب کا استعمال لذت حاصل کرنے کے لیے نہ ہو، بلکہ صرف علاج کی نیت سے ہو۔ 5. بقدرِ ضرورت استعمال کیا جائے اور ضرورت سے زیادہ نہ لیا جائے۔ لہٰذا مذکورہ شرائط پائی جائیں تو بقدرِ ضرورت بطورِ علاج شراب کے استعمال کی گنجائش ہوگی، بصورتِ دیگر شراب کا استعمال جائز نہیں ہوگا۔

القرأن الكريم :[المائدة:/5 90] ﵟيَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ إِنَّمَا ٱلۡخَمۡرُ وَٱلۡمَيۡسِرُ وَٱلۡأَنصَابُ وَٱلۡأَزۡلَٰمُ رِجۡسٞ مِّنۡ عَمَلِ ٱلشَّيۡطَٰنِ فَٱجۡتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمۡ تُفۡلِحُونَ ﵞ الهندية:(5/ 355،ط: دارالفكر) ولو أن مريضا أشار إليه الطبيب بشرب الخمر روي عن جماعة من أئمة بلخ أنه ينظر إن كان يعلم يقينا أنه يصح حل له التناول وقال الفقيه عبد الملك حاكيا عن أستاذه أنه لا يحل التناول كذا في الذخيرة.ولا يجوز أن يداوي بالخمر جرحا أو دبر دابة ولا أن يسقي ذميا ولا أن يسقي صبيا للتداوي والوبال على من سقاه كذا في الهداية.يجوز للعليل شرب الدم والبول وأكل الميتة للتداوي إذا أخبره طبيب مسلم أن شفاءه فيه ولم يجد من المباح ما يقوم مقامه وإن قال الطبيب يتعجل شفاؤك فيه وجهان.هل يجوز شرب القليل من الخمر للتداوي؟ إذا لم يجد شيئا يقوم مقامه فيه وجهان كذا في التمرتاشي. البحر الرائق شرح كنز الدقائق : (1/ 122،ط: دارالكتاب الاسلامي ) وقد وقع الاختلاف بين مشايخنا في التداوي بالمحرم ففي النهاية عن الذخيرة الاستشفاء بالحرام يجوز إذا علم أن فيه شفاء ولم يعلم دواء آخر اهـ.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
انسانی اعضا کا ہبہ کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اولاد کے حصول کے لیے حالت حیض میں جماع کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
الکحل ملی دواؤں کے استعمال کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
خون عطیہ کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اولاد کے حصول کے لیے حالت حیض میں جماع کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
خنزیر کے بالوں والے ٹوتھ برش استعمال کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شراب ملی ہوئی ادویات کے استعمال کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بطور علاج گدھی کے دود ھ پینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دوا کے طور پر شراب پینے کا حکم