معاملات / مالی معاوضات /

کسی ادارے کے لیے گاہک لانے پر طے شدہ کمیشن کے روکنے کا حکم

فتوی نمبر : 3208 0000-00-00 6 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

ایک شخص نے مجھ سے کہا کہ اس کے لیے کسی مناسب ادارے سے ایک مخصوص سروس/پیکج کا انتظام کروا دوں، چنانچہ میں نے مختلف اداروں سے معلومات حاصل کیں اور بالآخر ایک ادارے کے ساتھ اس کا معاملہ طے کروایا، بعد میں اس شخص نے مزید چند افراد بھی اس سروس کے لیے تیار کیے، جس کے نتیجے میں افراد کی تعداد بڑھ گئی۔ ادارے کے ذمہ دار نے مجھ سے کہا کہ اگر میں اس کے لیے گاہک یا افراد فراہم کروں اور ان کے ساتھ معاملہ طے کروانے میں واسطہ بنوں تو وہ مجھے فی فرد یا مجموعی طور پر طے شدہ کمیشن دے گا۔ میں نے ابتدا ہی میں متعلقہ شخص کو واضح طور پر بتا دیا تھا کہ اگر وہ مجھے اس معاملے میں واسطہ بنائیں گے تو ادارے کی طرف سے مجھے کمیشن ملے گا اور اگر براہِ راست معاملہ کریں گے تو پھر ادارے سے ان کا معاملہ الگ ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر رضامندی ظاہر کردی۔ بعد میں ادارے کی طرف سے میری وساطت، رابطہ اور معاملہ طے کروانے کی خدمت کے عوض ایک مخصوص کمیشن طے ہوا۔ متعلقہ شخص کا کام بھی مکمل ہوگیا اور اسے مطلوبہ سروس بھی فراہم کردی گئی، لیکن کمیشن کی رقم طے ہونے کے باوجود تقریباً کئی ماہ گزر چکے ہیں اور وہ رقم ادا نہیں کر رہا، بلکہ آج کل پر ٹال رہا ہے۔ بعد ازاں اس نے اس انداز میں بھی گفتگو کی جس سے یہ محسوس ہوا کہ چونکہ اصل افراد یا گاہک وہ لے کر آیا تھا، اس لیے شاید اس کمیشن میں اس کا بھی حق بنتا ہے یا مجھے اس رقم کا مکمل استحقاق حاصل نہیں۔ اب دریافت طلب امر یہ ہے: کیا ادارے کی طرف سے طے شدہ یہ کمیشن میرے لیے شرعاً جائز اور میرا حق ہے؟ کیا صرف افراد یا گاہک لانے کی وجہ سے دوسرے شخص کا اس کمیشن میں کوئی حق بنتا ہے؟ جب ابتدا ہی میں کمیشن کی وضاحت کردی گئی تھی اور متعلقہ شخص نے اس پر رضامندی بھی ظاہر کردی تھی تو بعد میں اس رقم کی ادائیگی میں بلاوجہ تاخیر کرنا اور کئی ماہ تک ٹال مٹول کرنا شرعاً کیسا ہے؟ اگر کسی شخص پر کسی کا طے شدہ حق یا واجب الادا رقم ہو اور وہ ادائیگی کی قدرت رکھنے کے باوجود بلا وجہ ٹالتا رہے تو اس کا کیا حکم ہے؟ کیا ایسی صورت میں کمیشن کا مطالبہ کرنا میرے لیے شرعاً درست ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

پوچھی گئی صورت میں اگر ابتدا ہی میں یہ بات واضح طور پر طے ہوگئی تھی کہ آپ ادارے کے ساتھ معاملہ طے کروانے، رابطہ کاری اور اپنی وساطت کے عوض ادارے سے فی فرد مقررہ کمیشن حاصل کریں گے اور متعلقہ شخص کو بھی اس کمیشن کی مقدار اور طریقۂ کار کا علم تھا اور اس نے اس پر رضامندی ظاہر کردی تھی تو بعد میں طے شدہ کمیشن میں اپنا حصہ ظاہر کرنا یا اسے روک لینا شرعاً درست نہیں۔ محض اس بنیاد پر کہ بعض افراد یا گاہک مذکور شخص کے ذریعے آئے تھے وہ آپ کے کمیشن میں خود بخود شریک نہیں ہو جاتا؛ کیونکہ کمیشن دینے والا فریق ادارہ تھا اور ادارے نے آپ کی وساطت اور خدمات کے عوض یہ کمیشن مقرر کیا تھا، لہٰذا اگر مذکور شخص کے ساتھ کمیشن میں شرکت کی کوئی شرط پہلے سے طے نہیں ہوئی تھی تو اس کمیشن میں اس کا شرعی حق ثابت نہیں ہوگا۔ جہاں کئی ماہ تک رقم روکنے کا تعلق ہے تو اگر مذکور رقم آپ کا طے شدہ اور واجب الادا حق ہے اور متعلقہ شخص ادائیگی پر قادر ہونے کے باوجود بلا کسی شرعی عذر کے اسے مسلسل مؤخر کر رہا ہے اور آج، کل پر ٹال رہا ہے تو ایسا کرنا شرعاً جائز نہیں۔

المائدہ:(1؛6) ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَوْفُوا بِالْعُقُودِ﴾ ترجمہ:’’اے ایمان والو! عہد و معاہدوں کو پورا کرو۔‘‘ صحیح البخاری، کتاب الحوالات؛ صحیح مسلم، کتاب المساقاة: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم :«مَطْلُ الْغَنِيِّ ظُلْمٌ» ترجمہ:’’مال دار آدمی کا (واجب الادا حق کی ادائیگی میں) ٹال مٹول کرنا ظلم ہے۔‘‘ سنن ابن ماجہ، کتاب الرہون، باب أجر الأجراء: :«أَعْطُوا الْأَجِيرَ أَجْرَهُ قَبْلَ أَنْ يَجِفَّ عَرَقُهُ» ترجمہ:’’مزدور کو اس کی اجرت اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے دے دو۔‘‘
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شرم گاہ دیکھنے سے وضو ٹوٹنے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جائے نماز پر محمد نام لکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
داڑھی منڈے کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فرائی چکن بروسٹ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسبوق کا امام کے پیچھے التحیات،درود اور دعا پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عقد بیع میں شرط فاسد لگانے سے بیع کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فجر کی نماز کی قضا کا وقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آتش بازی دیکھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
واقف کا مسجد میں لوگوں کو نماز پڑھنے سے روکنا اور امام کے تقرر میں اختلاف کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عاقدین سے دلالی کی اجرت لینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نہر میں نجاست گرنے کی صورت میں وضو یا غسل کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیرمسلم کو مکان کرایہ پر دینا