عبادات / روزہ و رمضان / سحر و افطار

سحری بند کرنے کا تعلق وقت کے ساتھ ہے نہ کہ اذان کے ساتھ

فتوی نمبر : 1945 0000-00-00 97 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلامُ علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ،مفتی صاحب! اگر ایک شخص نفلی روزہ رکھتا ہے تو وہ اذان سے کتنا ٹائم پہلے کھانا پینا چھوڑ دے؟ یعنی اگر اذان آج کل 5:30 پہ ہو رہی ہے تو وہ کب تک کھا پی سکتا ہے پانچ بج کر دس منٹ پر بند کر لیں ؟ سحر کا ٹائم تو یہی آ رہا ہے یا اذان سے دو چار منٹ پہلے تک کھا پی سکتے ہیں ؟مہربانی فرما کر رہنمائی کیجئے گا ۔جزاکم اللہ احسن الجزاء

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہےکہ سحری کھانے پینے کا اصل مدار طلوعِ فجرِ صادق پر ہے، اذان پر نہیں، طلوع فجر صادق تک سحری کرسکتے ہیں، اس کے بعد سحری کرنا جائز نہیں، اگر چہ اذان نہ ہوئی ہو ۔ لہذا پوچھی گئی صورت میں نفلی روزے کے لیے بھی فجر کا وقت داخل ہونے سے پہلے سحری کرنی چاہیے، اذان تک سحری کو مؤخر کرنا درست نہیں۔

*القرآن:(2/187)* وَكُلُواْ وَٱشۡرَبُواْ حَتَّىٰ يَتَبَيَّنَ لَكُمُ ٱلۡخَيۡطُ ٱلۡأَبۡيَضُ مِنَ ٱلۡخَيۡطِ ٱلۡأَسۡوَدِ مِنَ ٱلۡفَجۡرِۖ *صحيح مسلم:(2/ 770،رقم الحديث:1094،ط: دار إحياء التراث العربي)* وحدثني أبو الربيع الزهراني. حدثنا حماد (يعني ابن زيد) حدثنا عبد الله بن سوادة القشيري عن أبيه، عن سمرة بن جندب رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "لا يغرنكم من سحوركم أذان بلال، ولا بياض ‌الأفق ‌المستطيل هكذا، حتى يستطير هكذا". *الشامية:(359/1،ط:دار الفكر)* (قوله: من أول طلوع إلخ) زاد لفظ أول اختيارا لما دل عليه الحديث كما قدمناه.(قوله: وهو البياض إلخ) لحديث مسلم والترمذي واللفظ له «لا يمنعنكم من سحوركم أذان بلال ولا الفجر المستطيل ولكن الفجر المستطير»» فالمعتبر الفجر الصادق وهو الفجر المستطير في الأفق: أي الذي ينتشر ضوءه في أطراف السماء لا الكاذب وهو المستطيل الذي يبدو طويلا في السماء كذنب السرحان أي الذئب ثم يعقبه ظلمة.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سحری کے اذان کے دوران کھانے پینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
رمضان میں فجر کے اذان دوران کھانے پینے کا حکم*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سحری بند کرنے کا تعلق وقت کے ساتھ ہے نہ کہ اذان کے ساتھ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
افطاری کا صحیح وقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
افطاری کا صحیح وقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک ملک میں سحری کے بعد دوسرے ملک پہنچنے پر افطار کس وقت کے مطابق ہوگا؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سحری کے بغیر روزہ ركھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کھجور سے افطار کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ہوائی جہاز میں روزے کے سحری ،وافطار کے اوقات کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سحری بند کرنے کا تعلق وقت کے ساتھ ہے نہ کہ اذان کے ساتھ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک ملک میں سحری کی دوسرے ملک میں افطاری توافطاری کےوقت میں کس ملک کامعتبر ہوگا؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ریڈیو کی اذان پر روزہ افطار کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سحری کا افضل وقت اور سحری کے لیے سونے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سحری بند کرنے کا تعلق وقت کے ساتھ ہے نہ کہ اذان کے ساتھ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سحری کا افضل وقت اور سحری کے لیے سونے کا حکم