عبادات / روزہ و رمضان / سحر و افطار

ہوائی جہاز میں روزے کے سحری ،وافطار کے اوقات کا حکم

فتوی نمبر : 2052 0000-00-00 181 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

مفتی صاحب اگر ہوائی جہاز میں کس وقت کے اعتبار سے سحری اور افطار کرے گے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

روزہ صبحِ صادق کے طلوع ہونے سے شروع ہوتا ہے۔صبحِ صادق کی علامت یہ ہے کہ افق میں پھیلتی ہوئی سفیدی ظاہر ہو جاتی ہے، اگر کوئی شخص ہوائی جہاز میں ہو تو اس کے لیے اپنا مشاہدہ ہی معتبر ہوگا؛ یعنی جیسے ہی جہاز میں بیٹھے ہوئے اسے صبحِ صادق کی روشنی نظر آئے، اسی وقت روزہ شروع ہو جائے گا، زمینی تقاویم (جنتری) کا وقت معتبر نہیں، کیونکہ زمین اور فضا کے اوقات میں فرق ہوتا ہے، بہتر یہی ہے کہ مسافر احتیاطاً کچھ وقت پہلے ہی کھانا پینا روک دے۔ اسی طرح اگر روزہ دار سورج غروب ہونے سے پہلے ہوائی جہاز میں سوار ہو جائے تو وہ زمین کے غروبِ آفتاب کے مطابق افطار نہیں کرے گا، بلکہ فضا میں اپنے مشاہدے کا اعتبار کرے گا، جب جہاز کی بلندی سے واقعی سورج غروب ہوتا نظر آئے، تب ہی افطار کرنا درست ہوگا۔

*صحيح مسلم:(132/3،رقم الحديث:52-(1101)،ط: دار طوق النجاة)* وحدثنا يحيى بن يحيى ، أخبرنا هشيم ، عن أبي إسحاق الشيباني ، عن عبد الله بن أبي أوفى رضي الله عنه قال: «كنا مع رسول الله ﷺ في سفر في شهر رمضان، فلما غابت الشمس، قال: يا فلان انزل فاجدح لنا، قال: يا رسول الله إن عليك نهارا، قال: انزل فاجدح لنا، قال: فنزل، فجدح، فأتاه به فشرب النبي ﷺ، ثم قال بيده إذا غابت الشمس من ها هنا، وجاء الليل من ها هنا، فقد أفطر الصائم ». *مرقاة المفاتيح:(1381/4،ط:دار الفكر)* (وعن عمر قال: قال رسول الله ﷺ «إذا أقبل الليل») أي ظلامه «من هاهنا» أي جانب الشرق «وأدبر النهار» أي ضياؤه «من هاهنا» أي جانب الغرب «وغربت» بفتح الراء أي غابت «الشمس» أي كلها، قال الطيبي: وإنما قال وغربت الشمس مع الاستغناء عنه لبيان كمال الغروب كيلا يظن أنه يجوز الإفطار لغروب بعضها . *الشامية:(359/1،ط:دار الفكر)* (قوله: من أول طلوع إلخ) زاد لفظ أول اختيارا لما دل عليه الحديث كما قدمناه.(قوله: وهو البياض إلخ) لحديث مسلم والترمذي واللفظ له «لا يمنعنكم من سحوركم أذان بلال ولا الفجر المستطيل ولكن الفجر المستطير»» فالمعتبر الفجر الصادق وهو الفجر المستطير في الأفق: أي الذي ينتشر ضوءه في أطراف السماء لا الكاذب وهو المستطيل الذي يبدو طويلا في السماء كذنب السرحان أي الذئب ثم يعقبه ظلمة.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سحری کے اذان کے دوران کھانے پینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
رمضان میں فجر کے اذان دوران کھانے پینے کا حکم*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سحری بند کرنے کا تعلق وقت کے ساتھ ہے نہ کہ اذان کے ساتھ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
افطاری کا صحیح وقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
افطاری کا صحیح وقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک ملک میں سحری کے بعد دوسرے ملک پہنچنے پر افطار کس وقت کے مطابق ہوگا؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سحری کے بغیر روزہ ركھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کھجور سے افطار کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ہوائی جہاز میں روزے کے سحری ،وافطار کے اوقات کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سحری بند کرنے کا تعلق وقت کے ساتھ ہے نہ کہ اذان کے ساتھ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک ملک میں سحری کی دوسرے ملک میں افطاری توافطاری کےوقت میں کس ملک کامعتبر ہوگا؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ریڈیو کی اذان پر روزہ افطار کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سحری کا افضل وقت اور سحری کے لیے سونے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سحری بند کرنے کا تعلق وقت کے ساتھ ہے نہ کہ اذان کے ساتھ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سحری کا افضل وقت اور سحری کے لیے سونے کا حکم