پوچھنا یہ ہے کہ ایک شخص متحدہ عرب امارات (UAE) میں مقیم ہے، لیکن وہ پاکستان کا رہائشی ہے۔ رمضان المبارک میں وہ دوپہر تقریباً تین بجے امارات سے روانہ ہو کر اسی دن پاکستان پہنچتا ہے۔
امارات میں افطار کا وقت شام 6:40 بجے ہے، جبکہ پاکستان میں بھی اگرچہ گھڑی کے مطابق افطار 6:40 پر ہی ہوتا ہے، لیکن دونوں ملکوں میں وقت کا فرق تقریباً دو گھنٹے ہے (یعنی جب امارات میں 6:40 ہو، پاکستان میں 8:40 ہوگا)۔
تو ایسی صورت میں جب وہ شخص پاکستان پہنچے گا تو افطار کس وقت کرے گا؟ کیا وہ امارات کے وقت کے مطابق روزہ افطار کرے گا یا پاکستان کے وقت کے مطابق؟
واضح رہے کہ جو شخص جہاں موجود ہو، وہ اسی جگہ کے طلوع و غروبِ آفتاب کے تابع ہوتا ہے، لہٰذا اگر کوئی شخص متحدہ عرب امارات میں سحری کرکے پاکستان آتا ہے تو وہ پاکستان میں سورج غروب ہونے پر افطار کرے گا۔
صحيح البخاري: (3/ 36،رقم ا؛لحديث 1954،ط:دارطوق النجاة)*
حدثنا الحميدي : حدثنا سفيان : حدثنا هشام بن عروة قال: سمعت أبي يقول: سمعت عاصم بن عمر بن الخطاب ، عن أبيه رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إذا أقبل الليل من ها هنا، وأدبر النهار من ها هنا، وغربت الشمس، فقد أفطر الصائم.
*مجمع الأنهر:(1/ 237،ط:داراحياءالتراث العربي)*
قال في خزانة الأكمل أهل إسكندرية يفطرون إذا غربت الشمس ولا يفطر من على منارتها؛ فإنه يراها بعد حتى تغرب له.