حظر و اباحت / جائز و ناجائز /

کعبہ یا گنبد خضرا کی تصویر والے جائے نماز پر بیٹھنا

فتوی نمبر : 1741 0000-00-00 106 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

جائے نماز پر اگر بیت اللہ یا گنبد خضراء یا کتاب نما تصویر بنی ہو تو اس جائے نماز کو نیچے بچھا کر اوپر بیٹھنا کیسا ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ متبرک مقامات کے بنائے گئے نقوش تصاویر بھی ادب کے قابل ہوتے ہیں، جائے نماز پر کعبہ یا گنبد خضرا کے نقش بنے ہوں تو ان پر بیٹھنا عرفاً بے ادبی شمار ہوتا ہے، اس لیے ایسے مصلّی پر کعبہ وغیرہ کے نقش والی جگہ پر بیٹھنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

*القرآن الکریم:(الحج 32:22)* ﴿ ذَٰلِكَ وَمَن يُعَظِّمْ شَعَائِرَ اللَّهِ فَإِنَّهَا مِن تَقْوَى الْقُلُوبِ﴾ *عمدة القاري:(80/22،ط:دار الفكر)* وفي (المنتهى) لأبي المعالي: استأدب الرجل بمعنى تأدب، والجمع أدباء، وعن أبي زيد: الأدب إسم يقع على كل رياضة محمودة يتخرج بها الإنسان في فضيلة من الفضائل، وقيل: الأدب استعمال ما يحمد قولا وفعلا، وقيل: الأخذ بمكارم الأخلاق، وقيل: الوقوف مع المستحسنات، وقيل: هو تعظيم من فوقك والرفق بمن دونك فافهم. *فتاوی مفتی محمود:(768/2،ط:جمعیۃ پبلیکیشنز)* " جائے نمازوں پر جو متبرک نقوش بنائے جاتے ہیں ، اگر وہ کھڑے ہونے کی جگہ پر ہوں تب تو ان پر نماز نہ پڑھی جائے کیوں کہ ایسے متبرک نقوش کے پاؤں تلے آنے میں ان کی بے ادبی سی ہوتی ہے ، اور اگر سجدہ لگانے کی جگہ پر یہ نقوش ہوں جیسے عموماً ہوتا ہے تو اس پر نماز پڑھنے میں کوئی بے ادبی نہیں ہے ،کیوں کہ ایسے نقش پر سجدہ لگانا عرفا خلاف ادب شمار نہیں ہوتا اس لیے اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے ، اور ایسے مصلی پر نماز پڑھنی جائز ہے۔" *فتاویٰ محمودیہ:(671/6،ط:ادارۃ الفاروق کراچی)* "سوال: جائے نماز پر خانہ کعبہ کی تصویر ہے، اس پر نماز پڑھنا کیسا ہے؟ آیا اس تصویر کو دوسرا کپڑا چڑھا کر چھپا دیا جائے یا کیا کیا جائے؟ اگر فروخت کرتے ہیں تو چوتھائی قیمت ملتی ہے اور مسجد کا نقصان ہے۔ الجواب حامداً ومصلیاً: صورتِ مسئولہ میں ان مصلوں پر نماز پڑھنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں، نہ ان پر کپڑا چڑھانے کی ضرورت ہے، نہ ان کو فروخت کرنے کی ضرورت ہے، وفي غنية المستملي: "وأما صورة غىر ذي روح، فلا خلاف في عدم كراهة الصلاة عليها أو إليها۔"، ص: 314۔"
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فری فائر گیم کی آئی ڈی کی خرید وفروخت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈیوٹی کی وجہ سے عید کی نماز ترک کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ویزہ کی فیس کی تفصیلات
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
استاد اگردو بچوں سے آیت سجدہ ایک ساتھ سنے تو سجدہ تلاوت واجب ہونے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فلیٹ کی ایڈوانس بکنگ کروانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سجدۂ سہو کے وجوب کا اصول
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کعبہ یا گنبد خضرا کی تصویر والے جائے نماز پر بیٹھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بھول سے پانچویں رکعت کے لیے کھڑے ہونے کے بعد واپس تشہد میں بیٹھنے پر سجدہ سہو کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فاریکس ٹریڈنگ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شرم گاہ دیکھنے سے وضو ٹوٹنے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جائے نماز پر محمد نام لکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
داڑھی منڈے کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم