آداب / آداب زندگی / لباس کے آداب و احکام

شارٹس پہننے اور اس کی خرید و فروخت کا حکم

فتوی نمبر : 112 0000-00-00 184 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ایک مسئلہ کا جواب درکار ہے آج کل جو مرد حضرات عام حالات میں شارٹس پہنتے ہے اس کا پہننا کیسا ہے اور اگر کوئی دوکان دار شارٹس کا کام کرتا ہے تو اس کا یہ کام کرنا کیسا ہوگا ؟ ہر قسم کے شارٹس کی وضاحت فرما دیں گھٹنوں سے اوپر اور نیچے کی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

الجواب باسم ملہم الصواب واضح رہے کہ مردوں کے لیے شرعی طور پر ستر کی حدود ناف سے لے کر گھٹنے تک ہے۔ ان اعضا کو ظاہر کرنا شرعاً ناجائز اور گناہ ہے، لہذا اگر کوئی مرد ایسے شارٹس پہنتا ہے، جو گھٹنوں سے اوپر ہوں اور رانیں نظر آرہی ہوں تو ایسا لباس پہننا شرعاً ناجائز اور حرام ہے اور ایسے شارٹس کی خریدوفروخت بھی جائز نہیں،کیونکہ یہ معصیت (گناہ) پر تعاون کے زمرے میں آتا ہے۔ اگر شارٹس گھٹنوں سے نیچے ہوں اور ناف سے گھٹنے تک کا حصہ مکمل طور پر چھپا ہو، تو عذر یا ضرورت کی حالت (مثلاً کھیل کود یا سخت گرمی وغیرہ)میں ایسے شارٹس کے پہننے کی گنجائش ہے، مگر عام حالات میں شرم و حیا اور اسلامی تہذیب کے خلاف ہونے کی وجہ سے اس سے اجتناب بہتر اور اولیٰ ہے، البتہ ایسے شارٹس کے خریدوفروخت کی گنجائش ہے۔

دلائل: القرآن الکریم:(المائدة 5: 2) ولا تعاونو على الاثم والعدوان۔۔۔۔ الخ. البناية شرح الهداية:(121/2، ط:دارالفكر) (وعورة الرجل ما تحت السرة إلى الركبة) ش: سميت العورة عورة لقبح ظهورها، ومنه الكلمة العوراء وهي القبيحة. وعور العين نقص وعيب فيها. الدر المختار:(654/1،ط:دارالفکر) فإذا ثبت كراهة لبسها للتختم ثبت كراهة بيعها وصيغها لما فيه من الاعانة على ما لا يجوز، وكل ما أدى إلى ما لا يجوز لا يجوز. وتمامه في شرح الوهبانيةلان الفضة تنته (وكره إلباس الصبي ذهبا أو حريرا). واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ(نعمان بن ثابت) اورنگی ٹاؤن، کراچی
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
انگوٹھی اورگھڑی دائیں ہاتھ میں پہننا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جوتے اور کپڑےچھ ماہ تک بغیر استعمال کے رکھنے سے گھر میں نحوست کاآنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دس محرم کو سرمہ لگانا*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گھڑی کونسے ہاتھ میں پہننا بہتر ہے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بر قعے کا رنگ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کے لیے سرخ جوڑا پہننے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نئےموزےدیکھ کر’’ماشاءاللہ‘‘کہنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
رواجی عمامہ پہننے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زرد (یپلے) رنگ کا عمامہ پہننا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دو نگ والی انگوٹھی استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کالا لباس پہننے کی شرعی حیثیت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مرد کے لیےبوسکی کپڑا پہننا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گھڑی کونسے ہاتھ میں پہننا بہتر ہے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پینٹ پہننے کا شرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
لباس کا شرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تھری پیس سوٹ مجبوری میں پہننے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ٹوپی پہننے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زرد (یپلے) رنگ کا عمامہ پہننا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ساڑھی پہننے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شارٹس پہننے اور اس کی خرید و فروخت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عمامہ کے رنگ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کالا لباس پہننے کی شرعی حیثیت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
خواتین کا جینز(Jeans) میں نمازپڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
لباس کا شرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پائجہ جامہ کے پائنچے ٹخنوں سے اوپر رکھنے کی شرعی حیثیت