فطرہ

بیرونِ ملک میں رہنے والا صدقۂ فطر کیسے ادا کرے؟

فتوی نمبر :
873
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / زکوۃ و صدقات / فطرہ

بیرونِ ملک میں رہنے والا صدقۂ فطر کیسے ادا کرے؟

میں بیرون ملک ہوں، جبکہ بچے پاکستان میں ہیں، لہٰذا صدقہ فطر کس ملک کے اعتبار سے اداکروں گا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ صدقہ فطر کی ادائیگی میں اس جگہ کی قیمت کا اعتبار ہوگا، جہاں عید الفطر کے دن صبح صادق کے وقت ادا کرنے والا موجود ہو، اگر والد بیرون ملک میں ہو تو اس پر اپنی اور اپنی نابالغ اولاد کی طرف سے صدقہ فطر کی مقدار اسی ملک کے حساب سے ادا کرنا لازم ہوگا، البتہ اگر شوہر اپنی بیوی اور بالغ اولاد کی طرف سے ادا کرنا چاہے تو پاکستان کے حساب سے ادا کرے گا۔

حوالہ جات

*الدر المختار مع رد المحتار:( 2/ 355 ،دار الفكر)*
والمعتبر في الزكاة فقراء مكان المال، وفي الوصية مكان الموصي، وفي الفطرة مكان المؤدي عند محمد، وهو الأصح، وأن رءوسهم تبع لرأسه.
(قوله: مكان المؤدي) أي لا مكان الرأس الذي يؤدي عنه (قوله: وهو الأصح) بل صرح في النهاية والعناية بأنه ظاهر الرواية، كما في الشرنبلالية، وهو المذهب كما في البحر؛ فكان أولى مما في الفتح من تصحيح قولهما باعتبار مكان المؤدى عنه.

*الفتاوى الهندية:(1/ 190،ط: دار الفكر)*
ثم المعتبر في الزكاة مكان المال حتى لو كان هو في بلد، وماله في بلد آخر يفرق في موضع المال، وفي صدقة الفطر يعتبر مكانه لا مكان أولاده الصغار وعبيده في الصحيح، كذا في التبيين. وعليه الفتوى، كذا في المضمرات.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 873کی تصدیق کریں
4
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عیدالفطر کی نماز کے بعد صدقۂ فطر اداکرنا

    یونیکوڈ   فطرہ 0
  • صدقۃ الفطر رمضان میں ادا نہ کرنے کی صورت میں صدقۃ الفطر کا حکم

    یونیکوڈ   فطرہ 1
  • صرف سائمہ جانور نصاب سے کم ہونے کی صورت میں صدقۂ فطر کا حکم

    یونیکوڈ   فطرہ 0
  • باہر ملک میں رہنے والے شخص کی بیوی کا صدقہ فطر

    یونیکوڈ   فطرہ 1
  • ایک صدقہ فطر متعدد فقرا کو دینے کا حکم

    یونیکوڈ   فطرہ 0
  • بیرونِ ملک میں رہنے والا صدقۂ فطر کیسے ادا کرے؟

    یونیکوڈ   فطرہ 0
  • صدقۃ الفطر جس شہرمیں ادا کیا جائے اس کے حساب سے واجب ہوگا

    یونیکوڈ   فطرہ 0
  • پندرھویں روزے کو صدقۂ فطر ادا کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   فطرہ 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات