کھانے پینے کے آداب

کھانے کے دوران نعت یا گانا سننا

فتوی نمبر :
86
| تاریخ :
0000-00-00
آداب / آداب زندگی / کھانے پینے کے آداب

کھانے کے دوران نعت یا گانا سننا

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام
کیا ہم گانے یا نعتیں سن کر کھانا کھا سکتے ہے یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

الجواب باسم ملہم الصواب

اگر کوئی شخص کھانے کے دوران نعتیں سنے اور وہ نعتیں بغیر موسیقی کے ہوں، ان میں غلو نہ ہو اور وہ دینی ذوق کو بیدار کرنے والی ہوں تو ایسی نعتیں سننا شرعاً جائز ہے، تاہم بہتر یہ ہے کہ کھانے کے وقت انسان کھانے کی طرف مکمل متوجہ ہو، سنت طریقے سے کھائے اور کھانے کو نعمتِ الٰہی سمجھ کر ادب و شکر کے ساتھ تناول کرے، اس لیے کھانے کے دوران نعت سننے سے اجتناب کرنا بہتر اور افضل عمل ہے۔
جہاں تک گانے کا تعلق ہے تو وہ شرعاً حرام ہے، اس کا سننا صریح گناہ ہے۔

حوالہ جات

دلائل:

القرآن:(لقمان31:6)
وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَّشْتَرِي لَهْوَ الْحَدِيثِ لِيُضِلَّ عَنْ سَبِيلِ اللهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَيَتَّخِذَهَا هُزُوًا أُولَئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ مُهِينٌ.

سنن أبي داود:(7/ 285 ،رقم الحديث:4924،ط:دار الرسالة العالمية)
حدثنا أحمد بن عبيد الله الغداني، حدثنا الوليد بن مسلم، حدثنا سعيد بن عبد العزيز، عن سليمان بن موسى
عن نافع، قال: سمع ابن عمر مزمارا، قال: فوضع إصبعيه على أذنيه، ونأى عن الطريق، وقال لي: يا نافع هل تسمع شيئا؟ قال: فقلت: لا، قال: فرفع إصبعيه من أذنيه، وقال: كنت مع النبي صلى الله عليه وسلم فسمع مثل هذا، فصنع مثل هذا.

الشامية:(349/6،ط:دارالفكر)
وذكر شيخ الاسلام صوت اللهو والغناء ينبت النفاق في القلب كما ينبت الماء النبات.

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)اورنگی ٹاؤن، کراچی

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 86کی تصدیق کریں
25
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کھانے کے دوران نعت یا گانا سننا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کے آداب 0
  • رات کے وقت پیاز کھانے كا حكم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کے آداب 0
  • کھانے کے بعد ہاتھ دھوئے بغیر چہرے پر ملنا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کے آداب 0
  • مرغی کا کھانے ثبوت

    یونیکوڈ   کھانے پینے کے آداب 0
  • کھانے کے بعد ہاتھ دھوئے بغیر چہرے پر ملنا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کے آداب 0
  • حالت جنابت میں کھانا کھانے کے لیے بسم اللہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کے آداب 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات