مخاصمات

پلاٹ کسی اور کے نام پر صرف لیز کرانے سے پلاٹ کی ملکیت کا حکم

فتوی نمبر :
854
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مخاصمات / مخاصمات

پلاٹ کسی اور کے نام پر صرف لیز کرانے سے پلاٹ کی ملکیت کا حکم

ہمارے والد صاحب کے پاس 240 گز کا پلاٹ تھا، لیز کے وقت خرچ کم کرنے کی غرض سے اس کا آدھا حصہ ممانی کے نام کرایا گیا، قیمت والد صاحب نے ہی دی تھی، اب ممانی کے بچے دعویٰ کرتے ہیں کہ چونکہ کاغذ میں نام ان کی ماں کا ہے، اس لیے آدھا پلاٹ ان کا ہے شرعاً اس کی کیا حیثیت ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ کسی بھی چیز کی ملکیت انسان کو اس وقت حاصل ہوتی ہے، جب وہ اس چیز کی قیمت ادا کرے یا کوئی اسے وہ ہدیہ کرے یا وراثت میں ملے، محض کاغذات میں نام لکھنے کی وجہ سے ملکیت حاصل نہیں ہوتی، لہذا پوچھی گئی صورت میں اگر پلاٹ کی قیمت آپ کے والد صاحب نے دی اور آدھا حصہ ممانی کے نام محض لیز کرایا تھا تو پورا پلاٹ آپ کے والد صاحب کی ملکیت تھا، اب ان کے انتقال کے بعد یہ ان کا ترکہ ہے، جو ان کے ورثا کو دیا جائے گا ، ممانی یا ان کے بچوں کا اس میں کوئی حق نہیں،البتہ اگر آدھا پلاٹ آپ کے والد نے ممانی کو ہبہ کرکے ان کے قبضے میں دے دیا تھا اور یہ گواہوں سے ثابت ہو جائے تو پھر وہ ان کی ملکیت ہوگا۔

حوالہ جات

*الدر المختار:(56/1،ط: دارالفكر)*
وركنها): هو (الايجاب والقبول) كما سيجئ.(وحكمها: ثبوت الملك للموهوب له عير لازم) فله الرجوع والفسخ (وعدم صحة خيار الشرط فيها) فلو شرطه صحت إن اختارها قبل تفرقهما، وكذا لو أبرأه صح الابراء وبطل الشرط.

*الشامية:(690/5،ط: دارالفكر)*
(وتتم) الهبة (بالقبض) الكامل (ولو الموهوب شاغلا لملك الواهب لا مشغولا به) والأصل أن الموهوب إن مشغولا بملك الواهب منع تمامها
أقول: قوله: جعلته باسمك، غير صحيح كما مر فكيف يكون ما هو أدنى رتبة منه أقرب إلى الصحة سائحاني.

*مجمع الانهر:(353/2،ط:دار إحياء التراث العربي)*
وتتم) الهبة (بالقبض الكامل)، ولو كان الموهوب شاغلا لملك الواهب لا مشغولا به لقوله عليه السلام: «لا تجوز الهبة إلا مقبوضة» والمراد هنا نفي الملك لا الجواز؛ لأن جوازها بدون القبض ثابت خلافا لمالك، فإن عنده ليس القبض بشرط الهبة.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 854کی تصدیق کریں
3
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • دو فریقوں کے درمیان صلح کرانے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   مخاصمات 1
  • وقف کی گئی زمین کو بدلنا

    یونیکوڈ   مخاصمات 0
  • پلاٹ کسی اور کے نام پر صرف لیز کرانے سے پلاٹ کی ملکیت کا حکم

    یونیکوڈ   مخاصمات 0
  • اسٹام پیپر پر لکھنے سے بیع کا حکم

    یونیکوڈ   مخاصمات 0
  • کسی کنویں کے قریب اپنی مملوکہ زمین میں بورنگ کروانا

    یونیکوڈ   مخاصمات 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات