صدقہ

بھائیوں کے مشترکہ کاروبار سے ایک کا چپکے سے صدقہ دینا

فتوی نمبر :
831
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / زکوۃ و صدقات / صدقہ

بھائیوں کے مشترکہ کاروبار سے ایک کا چپکے سے صدقہ دینا

مفتی صاحب!
بھائیوں کے مابین مشترک کاروبار میں سے ایک بھائی کا چپکے سے صدقہ نکالنا کیسا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ شراکت داری میں کاروبار سب بھائیوں کی مشترکہ ملکیت ہوتا ہے، اس لیے اس مال میں کوئی بھی شریک دوسروں کی اجازت کے بغیر اپنی مرضی سے تصرف نہیں کرسکتا، اگر کوئی بھائی چپکے سے مشترکہ مال میں سے صدقہ نکالے تو یہ جائز نہیں، کیونکہ یہ دوسروں کے مال میں بلا اجازت تصرف اور خیانت کے حکم میں ہے، البتہ اگر شروع میں سب نے اجازت دے دی ہو اور ایسی چیز صدقہ کرنے سے ناراضگی کا اندیشہ نہ ہو تو اس کی گنجائش ہے۔

حوالہ جات

*سنن دار قطني:(424/3،رقم الحديث:2885،ط:مؤسسة الرسالة، بيروت)*
نا الحسين بن إسماعيل، نا عبد الله بن شبيب، نا يحيى بن إبراهيم بن أبي قتيلة، نا الحارث بن محمد الفهري، عن يحيى بن سعيد، عن أنس بن مالك، أن رسول الله ﷺ قال: «لا يحل مال امرئ مسلم إلا بطيب نفسه»

*بدائع الصنائع:(65/6،ط:دار الكتب العلمية)*
أن كل واحد من الشريكين كأنه أجنبي في نصيب صاحبه، لا يجوز له التصرف فيه بغير إذنه لأن المطلق للتصرف الملك أو الولاية ولا لكل واحد منهما في نصيب صاحبه ولاية بالوكالة أو القرابة؛ ولم يوجد شيء من ذلك وسواء كانت الشركة في العين أو الدين لما قلنا.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 831کی تصدیق کریں
5
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بکری کی نذر ماننے کی صورت میں گوشت صدقہ کرنا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • نفلی صدقات کو مسجد میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • صاحب نصاب شخص کا نفلی صدقہ کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • صدقہ دیتے وقت مستحق کو اطلاع دینے کا حکم

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • صدقہ فطر عید سے پہلے ادا کرنا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • بھائیوں کے مشترکہ کاروبار سے ایک کا چپکے سے صدقہ دینا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات