کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نفلی صدقہ مسجد کی تعمیر ومرمت اور اس طرح دیگر اخراجات میں خرچ کرسکتے ہیں یا نہیں ؟
نفلی صدقات مسجدکی ضروریات میں خرچ کرنا جائز ہے، البتہ واجب صدقہ مسجد کی ضروریات میں نہیں لگا سکتے ۔
القرأن الكريم :(التوبة9: 60)
إِنَّمَا ٱلصَّدَقَٰتُ لِلۡفُقَرَآءِ وَٱلۡمَسَٰكِينِ وَٱلۡعَٰمِلِينَ عَلَيۡهَا وَٱلۡمُؤَلَّفَةِ قُلُوبُهُمۡ وَفِي ٱلرِّقَابِ وَٱلۡغَٰرِمِينَ وَفِي سَبِيلِ ٱللَّهِ وَٱبۡنِ ٱلسَّبِيلِۖ فَرِيضَةٗ مِّنَ ٱللَّهِۗ وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٞ .
الدرالمختار:(2/ 271، ط :دارالفكر)
وحيلة التكفين بها التصدق على فقير ثم هو يكفن فيكون الثواب لهما وكذا في تعمير المسجد .