کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بعض لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں پر اللہ کا واسطہ دیتے ہیں مثلا : وہ پانی کا گلاس اللہ کے واسطے اٹھا کر دیں ، بہت چھوٹی بات پر اللہ کا واسطہ دینا کیسا ہے ؟ اور کس بات پر اللہ کا واسطہ دے سکتے ہیں ؟
براہ کرم ! جواب عنایت فرمائیں
واضح رہے کہ اللہ تعالیٰ کا نام قابل تعظیم ہے، لہذا چھوٹی چھوٹی باتوں میں اللہ تعالیٰ کا واسطہ دینا نامناسب ہے ۔
القرأن الكريم : (البقرة:/2 224)
ﵟوَلَا تَجۡعَلُواْ ٱللَّهَ عُرۡضَةٗ لِّأَيۡمَٰنِكُمۡ أَن تَبَرُّواْ وَتَتَّقُواْ وَتُصۡلِحُواْ بَيۡنَ ٱلنَّاسِۚ وَٱللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيم .
الشامية :(3/ 848، ط:دارالفكر)
مر على رجل فأراد أن يقوم فقال والله لا تقم فقام لا يلزم المار شيء لكن عليه تعظيم اسم الله تعالى اهـ .