کھانے پینے کے آداب

رات کے وقت پیاز کھانے كا حكم

فتوی نمبر :
474
| تاریخ :
0000-00-00
آداب / آداب زندگی / کھانے پینے کے آداب

رات کے وقت پیاز کھانے كا حكم

کیا یہ صحیح ہے کہ نبی کریم ﷺ نے رات کے وقت پیاز کھانے سے منع فرمایا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہےکہ جس طرح دن میں پیاز کھانا جائز ہے، اسی طرح رات میں بھی کھانا جائز ہے،البتہ کچی پیاز کھا کر مسجد یا کسی مجمع میں جانا یا نماز پڑھنا مکروہ ہے، کیونکہ کچی پیاز کھانے سے منہ میں بدبو پیدا ہوتی ہے، جس سے دوسروں کو تکلیف کا اندیشہ ہے، لہذا یہ خیال کرنا کہ ’’رات کے وقت پیاز کھانے سے نبی کریم ﷺ نے منع فرمایا ہے۔‘‘ اس کی کوئی اصل نہیں اور اس ممانعت کی نسبت جناب رسول اللہ ﷺ کی طرف کرنے اور اس کو بیان کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

حوالہ جات

*صحيح البخاري: (1/ 170،رقم الحدیث:855،ط:دار طوق النجاة )*
حدثنا سعيد بن عفير قال: حدثنا ابن وهب، عن يونس، عن ابن شهاب: زعم عطاء: أن جابر بن عبد الله زعم: أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «‌من ‌أكل ‌ثوما ‌أو ‌بصلا، فليعتزلنا. أو قال: فليعتزل مسجدنا، وليقعد في بيته.» وأن النبي صلى الله عليه وسلم أتي بقدر فيه خضرات من بقول، فوجد لها ريحا، فسأل فأخبر بما فيها من البقول، فقال: قربوها. إلى بعض أصحابه كان معه، فلما رآه كره أكلها، قال: كل فإني أناجي من لا تناجي.

*بذل المجهود في حل سنن أبي داود:(11/ 551،ط:مركز النخب العلمية)*
(حدثه، أن أبا سعيد الخدري حدثه، أنه ذكر عند رسول الله صلى الله عليه وسلم الثوم والبصل، وقيل: يا رسول الله! وأشد ذلك كله) أي في النتن والرائحة (الثوم، أفتحرمه؟فقال النبي صلى الله عليه وسلم: كلوه، ومن أكله منكم) ومنه في فيه ريح (فلا يقرب هذا المسجد حتى يذهب منه ريحه).
وهذا الحديث ‌والأحاديث ‌التي ‌في ‌الباب تدل على أن أكل البصل والكراث والثوم مطبوخا كان أو غير مطبوخ جائز، وعليه أن يقعد في بيته، ولا يحضر المسجد والجماعة حتى يذهب ريحه.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 474کی تصدیق کریں
14
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کھانے کے دوران نعت یا گانا سننا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کے آداب 0
  • رات کے وقت پیاز کھانے كا حكم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کے آداب 0
  • کھانے کے بعد ہاتھ دھوئے بغیر چہرے پر ملنا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کے آداب 0
  • مرغی کا کھانے ثبوت

    یونیکوڈ   کھانے پینے کے آداب 0
  • کھانے کے بعد ہاتھ دھوئے بغیر چہرے پر ملنا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کے آداب 0
  • حالت جنابت میں کھانا کھانے کے لیے بسم اللہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کے آداب 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات