بیوی کا صدقہ فطر کس پر واجب ہے؟ شوہر پر یا بیوی پر خود؟ اور اگر شوہر باہر ملک (یوکے یا امارات) میں ہو، جبکہ بیوی پاکستان میں ہو تو صدقہ فطر وہاں کی قیمت کے حساب سے دینا ہوگا یا پاکستان کے حساب سے؟
واضح رہے کہ صدقۂ فطر ہر صاحبِ نصاب مرد و عورت پر واجب ہے، مرد پر اپنی نابالغ اولاد کا صدقہ فطر بھی لازم ہے، لیکن عورت پر صرف اپنی ذات کا صدقہ فطر واجب ہے، اولاد کا نہیں، شوہر پر بیوی یا بیوی پر شوہر کی طرف سے صدقہ فطر دینا ضروری نہیں، اسی طرح بالغ اولاد، والدین اور بہن، بھائی اگر مال دار ہوں تو وہ خود اپنا صدقہ فطر ادا کریں گے۔
صدقہ فطر کی ادائیگی میں اس جگہ کی قیمت کا اعتبار ہوگا، جہاں عید الفطر کے دن صبح صادق کے وقت ادا کرنے والا موجود ہو، اگر والد بیرون ملک میں ہو تو اس پر اپنی اور اپنی نابالغ اولاد کی طرف سے صدقہ فطر کی مقدار اسی ملک کے حساب سے ادا کرنا لازم ہوگا، البتہ اگر شوہر اپنی بیوی اور بالغ اولاد کی طرف سے ادا کرنا چاہے تو پاکستان کے حساب سے ادا کرے گا۔
*الهندية:(193/1،ط: دارالفكر)*
ولا يؤدي عن زوجته، ولا عن أولاده الكبار، وإن كانوا في عياله، ولو أدى عنهم أو عن زوجته بغير أمرهم أجزأهم استحسانا كذا في الهداية. وعليه الفتوى كذا في فتاوى قاضي خان. ولا يجوز أن يعطي عن غير عياله إلا بأمره كذا في المحيط.، ولا يؤدي عن أجداده وجداته ونوافله كذا في التبيين.
*العناية شرح الهداية:(285/2،ط: دار الفكر)*
قال (ولا يؤدي عن زوجته) وقال الشافعي: يجب على الرجل أن يؤدي صدقة الفطر عن زوجته لقصور الولاية والمؤنة فإنه لا يليها في غير حقوق النكاح ولا يمونها في غير الرواتب كالمداواة. (ولا عن أولاد الكبار وإن كانوا في عياله) لانعدام الولاية ولو أدى عنهم أو عن زوجته بغير أمرهم أجزأه استحسانا لثبوت الإذن عادة.
*الشامية:(355/2،ط: دارالفكر)*
والمعتبر في الزكاة فقراء مكان المال، وفي الوصية مكان الموصي، وفي الفطرة مكان المؤدي عند محمد، وهو الأصح.