معاملات / مالی معاوضات /

مضاربت فاسدہ کی صورت میں متعاقدین کے درمیان اختلاف کی ایک صورت

فتوی نمبر : 450 0000-00-00 121 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

حضرت اقدس جناب مفتی صاحب مدظلہ السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ! عرض ہے کہ نقاب نے زاہد کو مبلغ/400000 روپے دیے اس طور پر کہ زاہد نقاب کو ماہانہ جتنا نفع بنتاہے وہ دینے کا پابند ہوگا،تاہم منافع کا کوئی تعین نہیں کیا، اتفاقا تین ماہ بعد کاروبار میں نقصان ہوا زاہد نے نقاب کو بذریعہ گواہ اطلاع بھی کردی اس درمیان زاہد نے تقریبا لگ بھگ 300000 روپے نقاب کو دے دیے ہیں،اب نقاب کا کہنا ہے کہ جو کچھ میں لے چکا ہوں وہ منافع ہے، جبکہ راس المال باقی ہے، زاہد کا کہنا ہے کہ میں شروع ہی میں نقصان اٹھا چکا ہوں، اس لئے میں نے جو رقم دی ہے وہ راس المال ہی ہے اب شرعی طور پر اس کاحل کیا ہوگا ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر کاروبار صرف نقاب نامی شخص کے چار لاکھ روپے میں ہوا اور زاہد نامی شخص کی کوئی رقم اس میں شامل نہیں تھی اور نفع بھی متعین نہیں تھا تو پھر اگر کچھ نفع ہوا ہے تو وہ نفع اصل مال کے ساتھ نقاب کا ہوگا اور زاہد کو اجرت مثل ملے گی اور اگر نقصان ہوا اور زاہد نے (تعدی) زیادتی نہیں کی اور دو گواہوں کے ذریعے مال کے ہلاک ہونے کی خبر دی تو زاہد کے قول کا اعتبار ہوگا اور چار لاکھ میں جتنی رقم نقصان کے بعد بچ چکی ہے، وہ سب نقاب کی ہوگی اور زاہد کو اجرتِ مثل ملے گی۔

الھندیة:(287/4،ط:دارالفکر)* (ومنها) أن يكون نصيب المضارب من الربح معلوما على وجه لا تنقطع به الشركة في الربح كذا في المحيط. *الھندیة:(288/4،ط:دارالفکر)* (وأما) (حكمها) فإنه أولا أمين وعند الشروع في العمل وكيل وإذا ربح فهو شريك وإذا فسدت فهو أجير وإذا خالف فهو غاصب وإن أذن بعده ولو شرط الربح لرب المال كان بضاعة ولو شرط كله للمضارب كان قرضا هكذا في الكافي. *بدائع الصنائع:(218/4،ط:دارالکتب العلمیة)* أما الإجارة الفاسدة، وهي التي فاتها شرط من شروط الصحة فحكمها الأصلي هو ثبوت الملك للمؤاجر في أجر المثل لا في المسمى بمقابلة استيفاء المنافع المملوكة ملكا فاسدا؛ لأن المؤاجر لم يرض باستيفاء المنافع إلا ببدل. ولا وجه إلى إيجاب المسمى لفساد التسمية فيجب أجر المثل، ولأن الموجب الأصلي في عقود المعاوضات هو القيمة؛ لأن مبناها على المعادلة، والقيمة هي العدل إلا أنها مجهولة؛ لأنها تعرف بالحزر والظن، وتختلف باختلاف المقومين، فيعدل منها إلى المسمى عند صحة التسمية، فإذا فسدت وجب المصير إلى الموجب الأصلي، وهو أجر المثل ههنا؛ لأنه قيمة المنافع المستوفاة. *بدائع الصنائع:(218/4،ط:دارالکتب العلمیة)* وأيهما أقام البينة يقضى ببينته؛ لأن الدعوى لا تقابل الحجة. *الفقه الاسلامی وأدلته:(5 /3847،ط:دارالفکر)* الأجير الخاص (وهو الذي يستحق الأجر بتسليم نفسه في المدة، وإن لم يعمل) كالخادم في المنزل والأجير في المحل، اتفق أئمة المذاهب وهم (الحنفية والمالكية والشافعية والحنابلة) على أنه لا يكون ضامنا العين التي تسلم إليه للعمل فيها؛ لأن يده يد أمانة.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مصنف کی اجازت کے بغیر اس کی کتاب شائع کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جمعہ کی نماز کے ساتھ ظہر کےفرض پڑھنے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوہ کے لیے عدت کے دوران پردہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈیجیٹل تصاویر کا استعمال
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حالت سفر کے قضاء روزوں کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نابالغ بچوں کا مردوں کی صف میں کھڑا ہونا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حرام مال سے خریدے گئے کپڑوں میں نماز پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ادارے میں حاضر ہونے کے باوجود Thumb machine میں حاضری نہ لگانے کی صورت میں تنخواہ کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے شمائل
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جمع قرآن کریم کی تفصیل
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت قیام اورسجدے پر قادر نہ ہو
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈراپ شپنگ کا حکم اور متبادل