ایک مسئلہ دریافت کرنا ہے کہ 2013 میں ایک شخص نے دوسرے شخص کے لیے کوئی کام کیا تھا، جس کی اجرت ساڑھے تیرہ سو (1350) روپے بنتی تھی، لیکن اس وقت اجرت ادا نہیں کی گئی۔ اب وہ شخص اجرت ادا کرنا چاہتا ہے، تو کیا وہ 2013 میں مقررہ رقم یعنی 1350 روپے ادا کرے گا یا موجودہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق اجرت ادا کرنا لازم ہوگا؟
واضح رہے کہ قرض کی صورت میں جتنی رقم لی گئی ہو، اتنی ہی واپس کرنا لازم ہے۔ اس میں موجودہ مارکیٹ ریٹ کا اعتبار نہیں ہوتا اور قرض خواہ اضافی رقم کا مطالبہ نہیں کرسکتا، اسی طرح اگر 2013 میں کسی شخص نے دوسرے کے لیے کوئی کام کیا تھا اور اس کی اجرت ساڑھے تیرہ سو (1350) روپے مقرر ہوئی تھی، لیکن اس وقت اجرت ادا نہیں کی گئی، تو اب بھی وہی مقررہ رقم یعنی 1350 روپے ادا کرنا لازم ہے۔ وقت گزرنے یا اجرتوں کی شرح میں اضافے کی وجہ سے موجودہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق ادائیگی لازم نہیں ہوگی، البتہ اجرت ادا کرنے والا اپنی رضامندی سے مقررہ رقم سے زائد دینا چاہے تو اس کی گنجائش ہے۔
الدرالمختار : (5/ 162، ط: دارالفكر) استقرض من الفلوس الرائجة والعدالي فكسدت فعليه مثلها كاسدة) و (لا) يغرم (قيمتها) وكذا كل ما يكال ويوزن لما مر أنه مضمون بمثله فلا عبرة بغلائه ورخصه ذكره في المبسوط من غير خلاف . الفقه الإسلامي وأدلته: (5/ 3739، ط: دارالفكر) {وإن تبتم فلكم رؤوس أموالكم لا تَظْلِمون ولا تُظْلَمون} [البقرة:2/ 279] أي لا تَظْلمون بأخذ زيادة على رأس المال، ولا تُظْلَمون بنقص شيء من رأس المال، بل لكم ما دفعتم من غير زيادة ولا نقصان. . ايضاً: (5/ 3786، ط: دارالفكر) واصطلاحاً عند الحنفية: هو ما تعطيه من مال مثلي لتتقاضاه. أو بعبارة أخرى: هو عقد مخصوص يرد على دفع مال مثلي لآخر ليرد مثله.