صدقہ

صدقہ فطر عید سے پہلے ادا کرنا

فتوی نمبر :
319
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / زکوۃ و صدقات / صدقہ

صدقہ فطر عید سے پہلے ادا کرنا

السلام علیکم
مفتی صاحب فطرانہ کی رقم عید کے کتنے دن پہلے سے دے سکتے ہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ صدقۂ فطر رمضان میں عید سے پہلے ادا کرنا جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں، البتہ رمضان سے پہلے ادا کرنے میں فقہائے کرام کے دو اقوال ملتے ہیں:بعض فقہا کے نزدیک رمضان سے پہلے صدقۂ فطر ادا کرنا درست نہیں، جبکہ دیگر کے نزدیک صدقہ فطر کا حکم زکاۃ کی طرح ہے، چاہے رمضان سے پہلے یا رمضان میں ادا کر دیا جائے، دونوں صورتوں میں صدقہ فطر ادا ہو جائے گا، لیکن احتیاط کا تقاضا یہی ہے کہ رمضان میں ادا کیا جائے۔

حوالہ جات

صحيح البخاري:(131/2،ط: دار طوق النجاة)*
وكان ابن عمر رضي الله عنهما: يعطيها الذين يقبلونها، وكانوا يعطون قبل الفطر بيوم أو يومين.

*الشامية:(367/2،ط:دارالفكر)*
وصح أداؤها إذا قدمه على يوم الفطر أو أخره) اعتبارا بالزكاة والسبب موجود إذ هو الرأس (بشرط دخول رمضان في الأول) أي مسألة التقديم (هو الصحيح) وبه يفتى جوهرة وبحر عن الظهيرية لكن عامة المتون والشروح على صحة التقديم مطلقا وصححه غير واحد ورجحه في النهر ونقل عن الولوالجية أنه ظاهر الرواية.

*البحر الرائق:(274/2،ط: دار الكتاب الاسلامي)*
(قوله: وصح لو قدم أو أخر) أي صح أداؤها إذا قدمه على يوم الفطر أو أخره أما التقديم فلكونه بعد السبب؛ إذ هو الرأس، وأما الفطر فشرط الوجوب كما قدمناه.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 319کی تصدیق کریں
32
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بکری کی نذر ماننے کی صورت میں گوشت صدقہ کرنا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • نفلی صدقات کو مسجد میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • صاحب نصاب شخص کا نفلی صدقہ کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • صدقہ دیتے وقت مستحق کو اطلاع دینے کا حکم

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • صدقہ فطر عید سے پہلے ادا کرنا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • بھائیوں کے مشترکہ کاروبار سے ایک کا چپکے سے صدقہ دینا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات