عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

زکوۃ کی رقم سے مستحق زکوۃ کو سامان فروخت کرنے اور قیمت خرید یا قیمت فروخت کے اعتبار سے زکوۃ ادا کرنے کا حکم

فتوی نمبر : 2830 0000-00-00 7 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص کو پنکھے کی ضرورت ہے اس کے پاس کچھ رقم تو ہے،لیکن پورے پیسے نہیں تو کیا دکاندار اس سے یہ کچھ رقم لے کر مزید رقم اپنی زکوٰۃ میں سے ادا کر سکتا ہے یا نہیں اور دکاندار کی یہ بقایا رقم زکوٰۃ کی ادائیگی میں یہ قیمت خرید کے حساب سے شمار ہوگی یا قیمت فروخت کے حساب سے؟ مثلا دکاندار نے یہ پنکھا ہزار میں خریدا ہے اور پندرہ سو میں فروخت کرتا ہے، اس شخص(خریدار ) کے پاس پانچ سو روپے ہیں، مزید رقم دکاندار اس سے نہیں لیتا اور اپنی طرف سے زکوٰۃ کی نیت کرلیتا ہے تو کیا اس کی طرف سے پانچ سو روپے زکوٰۃ کی مد میں ادا ہوئے یا ہزار ؟ یا اس طرح سے زکوٰۃ ادا نہیں ہوتی ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ اگر کوئی شخص مستحقِ زکوٰۃ ہو تو اسے زکوٰۃ دینا جائز ہے، خواہ نقد رقم کی صورت میں دی جائے یا کسی سامان کا مالک بنا کر ادا کی جائے۔ اسی طرح زکوٰۃ کی ادائیگی کے لیے مستحقِ زکوٰۃ کو اس مال کا مالک بنانا ضروری ہے، صرف دکاندار کی نیت کافی نہیں، لہٰذا پوچھی گئی صورت میں اگر پنکھے کی قیمتِ فروخت 1500 روپے ہے اور خریدار کے پاس صرف 500 روپے ہیں، جنہیں وہ ادا کر دیتا ہے، جبکہ باقی 1000 روپے دکاندار زکوٰۃ کی نیت سے اسے مالک بنا کر اسی سے پنکھے کی قیمت وصول کر لیتا ہے تو یہ 1000 روپے زکوٰۃ میں شمار ہوں گے اور زکوٰۃ ادا ہو جائے گی۔ نیز زکوٰۃ میں سامان کی قیمتِ فروخت معتبر ہوتی ہے، نہ کہ قیمتِ خرید،لہٰذا اگر دکاندار نے یہ پنکھا 1000 روپے میں خریدا تھا، لیکن اس کی فروخت کی قیمت 1500 روپے ہے، تو زکوٰۃ میں باقی 1000 روپے ہی شمار ہوں گے، قیمتِ خرید کا اعتبار نہیں کیا جائے گا ۔

الدر المختار:(2/ 286،ط:دارالفکر) وتعتبر القيمة يوم الوجوب، وقالا يوم الأداء. وفي السوائم يوم الأداء إجماعا، وهو الأصح، ويقوم في البلد الذي المال فيه. الهندية: (1/ 170،ط:دارالفکر) أما تفسيرها فهي تمليك المال من فقير مسلم غير هاشمي، ولا مولاه بشرط قطع المنفعة عن المملك من كل وجه لله - تعالى. ایضاً :(1/ 190) إذا دفع الزكاة إلى الفقير لا يتم الدفع ما لم يقبضها أو يقبضها للفقير من له ولاية عليه نحو الأب والوصي يقبضان للصبي والمجنون كذا في الخلاصة.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دوسرے کی طرف سے زکوة اداکرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سید کو زکوۃ دینے کا حیلہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
صرف تنخواہ پر گزربسر کرنے والے شخص کو زکوٰۃ دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوۃ کے پیسوں سے کنواں یا بورنگ کروانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ٹیوشن پڑھانے والے قاری صاحب کو تنخواہ کی مدمیں زکوۃ دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوٰۃ کے مستحق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کسی فاؤنڈیشن کو دیے گئے زکوۃ کے فنڈ سے طلبہ کی فیس ادا کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اصول و فروع کو زکوٰۃ دینےکاشرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر رہائشی طلبہ والے مدرسے کو زکوٰۃ و صدقات دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر رہائشی طلبہ والے مدرسے میں زکوٰۃ دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوۃ کی رقم سے اسپتال بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوٰۃ فلسطین بھیجنا زیادہ افضل ہے یا اپنے شہر کے لوگوں کو دینا افضل ہے۔
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گزشتہ سالوں کی زکوٰۃ کاحکم اور طریقہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوۃ کے مستحق کو تحفہ بول کر زکوۃ دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر مستحق کو زکوۃ دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مالدار بیوی کے شوہر کو زکوٰۃ دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کاشتکاری کی زمین ہونے کی صورت میں زکوٰۃ لینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
صاحب نصاب شخص کا نفلی صدقہ کھانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیمار بھائی کو زکوۃ دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فدیہ کا مصرف
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوٰۃ کے مال سے بھائی کے گھر میں بورنگ کروانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوة کی رقم کو مخصوص مصرف میں خرچ کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مانگنے والے مسکین کو زکوۃ دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوٰۃ کی ادائیگی میں تاخیر کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوۃ کے پیسوں سے کنواں یا بورنگ کروانے کا حکم