عبادات / نوافل عبادات / نذر یا منت

کسی شخص کو چلے پر بھیجنے کی نذر ماننے کا حکم

فتوی نمبر : 2573 0000-00-00 1 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک ساتھی نے نذر مانی کہ اگر میرا فلاں کام ہو گیا تو میں فلاں آدمی کو چلے کے لیے بھیج دوں گا اور اس کا خرچہ میں اٹھاؤں گا ،لیکن اس کا وہ کام نہیں ہوا ، اب آیا اس پر نذر پوری کرنا لازم ہے یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ نذر کے صحیح ہونے کے لیے لازم ہے جس چیز کی نذر مانی جائے اس کی جنس میں سے کوئی فرض یا واجب ہو، مثلاً نماز، روزہ، حج صدقہ وغیرہ ، لہذا پوچھی گئی صورت میں کسی کو چلے پر بھیجنا (تبلیغی جماعت میں وقت لگانا) شرعاً فرض یا واجب نہیں ، اس لیے اس کی نذر بھی شرعاً منعقد نہیں ہوئی ، اس لیے اگر وہ کام ہو بھی جائے پھر بھی کسی کو چلے کے لیے بھیجنا لازم نہیں۔

*الدر المختار:(335/3،ط: دارالفكر)* (ومن نذر نذرا مطلقا أو معلقا بشرط وكان من جنسه واجب) أي فرض كما سيصرح به تبعا للبحر والدرر (وهو عبادة مقصودة) خرج الوضوء وتكفين الميت (ووجد الشرط) المعلق به (لزم الناذر) لحديث «من نذر وسمى فعليه الوفاء بما سمى» (كصوم وصلاة وصدقة) ووقف (واعتكاف) وإعتاق رقبة وحج ولو ماشيا فإنها عبادات مقصودة، ومن جنسها واجب لوجوب العتق في الكفارة والمشي للحج على القادر من أهل مكة. *الهندية:(2/ 66، ط:دارالفكر)* قال: إن فعلت كذا فلله علي أن ‌أضيف ‌جماعة قرابتي فحنث لا يلزمه شيء.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قسم، نذر اور منت میں دل کی نیت کا اعتبار
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نذر کی ہوئی چیز کھانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نذرمانی ہوئی چیز سید کو دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نذر كا پورا کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دو ہزار روزوں کی نذر ماننا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
انگوٹھی صدقہ کرنے،روزے رکھنے اور قرآن کا ختم کروانے کی نذر
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نذر مان كر كسي اورسے پوری کروانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ہر نماز کے ساتھ دو رکعت نفل پڑھنے کی نذر ماننے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کسی شخص کو چلے پر بھیجنے کی نذر ماننے کا حکم