مفتی صاحب ! کشف کے ذریعے کوئی حکم ثابت ہوتا ہے یا نہیں ؟
واضح رہے کہ کشف یا الہام شرعا حجت نہیں اور اس سے شریعت کا کوئی حکم ثابت نہیں ہوتا،بلکہ اس کی حقیقت صرف اس قدر ہے کہ بعض مرتبہ اللہ تعالی اپنے خاص بندوں کی تسلی کے لیے یا ان پر انعام کرنے کے لیے ان پر کسی چیز کی حقیقت کو کھول دیتا ہے۔
*كشف الأسرار: (3/ 358 دار الكتاب الإسلامي)* والإلهام ليس بحجة أصلا، أو أنه كما لا يصلح للإلزام لا يصلح أن يكون دليلا شرعيا في نفسه؛ لأن مبنى أدلة الشرع على الظهور يقف عليها كل واحد، وهذا مما لا يقف عليه غير صاحبه.. *تيسير التحرير: (3/ 255دار الكتب العلمية )* والإلهام (ليس بحجة إلا عن نبي..