آداب / آداب زندگی / زیب و زینت

عورتوں کے لیے سرخی لگانے کا حکم

فتوی نمبر : 2439 0000-00-00 37 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

مفتی صاحب ! عورتوں کے لیے سرخی یعنی لپ اسٹک لگانا جائز ہے یا نہیں؟ اگر بے پردگی کا اندیشہ ہو تو کیا کریں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

عورتوں کے لیے لپ اسٹک (ہونٹوں کی سرخی) لگانا بذاتِ خود جائز ہے، البتہ اگر لپ اسٹک ایسی ہو جو ہونٹوں پر تہہ بنا کر پانی کو جلد تک پہنچنے سے روک دے تو وضو اور غسل کے درست ہونے کے لیے اسے صاف کرنا ضروری ہوگا، ورنہ وضو اور غسل نہیں ہوگا ۔ اسی طرح گھر سے باہر نکلتے وقت بناؤ سنگھار اور زیب و زینت کا ایسا اظہار کرنا جس سے غیر محرم مردوں کی توجہ اور میلان پیدا ہو درست نہیں، البتہ اپنے شوہر کو خوش کرنے کے لیے یا ازدواجی تعلق کے موقع پر لپ اسٹک اور زیب و زینت اختیار کرنا نہ صرف جائز ہے، بلکہ پسندیدہ عمل ہے اور اس میں کوئی گناہ نہیں۔

*الدرالمختار:(154/1،ط: دارالفكر)* (ولا يمنع) الطهارة (ونيم) أي خرء ذباب وبرغوث لم يصل الماء تحته (وحناء) ولو جرمه به يفتى (ودرن ووسخ) عطف تفسير وكذا دهن ودسومة (وتراب) وطين ولو (في ظفر مطلقا) أي قرويا أو مدنيا في الأصح بخلاف نحو عجين.(و) لا يمنع (ما على ظفر صباغ و) لا (طعام بين أسنانه) أو في سنه المجوف به يفتى. وقيل إن صلبا منع، وهو الأصح. *الفقه الإسلامي وأدلته:(2683/4،ط:دار الفكر)* والتحمير والتبييض وتطريف الأصابع، لكن يستحب الخضاب للنساء بالحناء ونحوه، وأما التحمير ونحوه فيجوز بإذن الزوج وفي داخل البيت، ويحرم بغير إذن الزوج وخارج المنزل. والدليل ما أخرجه أحمد والبخاري عن أنس قال: «لعن رسول الله ﷺ المتشبهين من الرجال بالنساء، والمتشبهات من النساء بالرجال۔
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زیر ناف بال صاف کرنے کے لیے ٹریمر کا استعمال
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مردوں کے لیے لمبے بال رکھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مرد و عورت کے لیے سرمہ لگانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مردوں کےلیے ہاتھوں پر مہندی لگانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مردوں کے لیے دنداسہ کے استعمال کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کے لیے ہاتھ، پاؤں کے بال صاف کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زیرناف بال صاف کرنے کے بعد بیت الخلاء میں بہانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مجاہدکے لیے سیاہ خضاب کا استعمال
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورتوں کے لیے سرخی لگانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مرد کے لیے انگوٹھی پہننے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شادی کے موقع پر عمدہ لباس اور زیورات پہننے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کسی شخص کا داڑھی میں کٹنگ کے بعد آئینہ میں دیکھ کر یہ کہنا کہ میں خوبصورت لگ رہا ہوں۔
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بال کٹوانے اور رکھنے کا سنت طریقہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
رخسار کے بال کاٹنے کا شرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گھر میں ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دولہے کے ہاتھ اور پاؤں پر مہندی لگانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناخن کاٹنے کے لیے مقرر دن
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مردوں کے لیے دنداسہ کے استعمال کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زیرِ ناف بال چالیس دن تک نہ کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
لوہے یا سٹیل کی گھڑی پہننا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
استعمال زيت الحية والنمل لازالة الشعر
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مرد کے لیے سینے کے بال صاف کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مرد کے لیے انگوٹھی پہننے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
لڑکیوں کے ناک، کان چھیدنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کے لیے بجنے والے زیورات کا حکم