روزہ کے مفسدات و مکروهات

روزے کی حالت میں جھاگ والی مسواک کا حکم

فتوی نمبر :
1978
عبادات / روزہ و رمضان / روزہ کے مفسدات و مکروهات

روزے کی حالت میں جھاگ والی مسواک کا حکم

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
روزے کی حالت میں جھاگ والی مسواک کرنا جائز ہے یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جس طرح عام دنوں میں مسواک کرنا سنتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے، اسی طرح روزے کی حالت میں بھی مسواک کرنا سنت اور باعثِ ثواب عمل ہے، روزہ دار کے لیے ہر قسم کی مسواک استعمال کرنا جائز ہے، اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا، البتہ یہ بات ملحوظ رکھنا ضروری ہے کہ اگر مسواک کو چبانے سے اس کے ریشے ٹوٹنے لگیں یا اس کا ذائقہ محسوس ہو تو ایسی صورت میں چبانے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

حوالہ جات

*العناية شرح الهداية:(348/2،ط: دار الفكر)*
وقوله (ولا بأس بالسواك الرطب بالغداة والعشي) ذكره محمد في الأصل أنه لا بأس للصائم يستاك بالسواك الرطب، ولم يذكر أن رطوبته بالماء أو بالرطوبة الأصلية التي تكون للأشجار، ولا ذكر أنه بله بريقه أو بالماء، وذكر في الجامع الصغير لا بأس بالسواك الرطب بالماء للصائم في الفريضة فكان تفسيرا لما ذكر في الأصل ويدل على الرطب بالرطوبة الأصلية بالإلحاق.

*فتح القدير:(348/2،ط:دار الفكر)*
قولہ ولا بأس بالسواک الرطب یعنی للصائم سواء کانت رطوبته بالماء او من نفسه بكونه اخضر بعد.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
0000-00-00
26
فتوی نمبر 1978کی تصدیق کریں
-- متعلقه فتاوی --
...
-- متعلقه موضوعات --