عبادات / نماز /

دو جگہ گھر ہونے کی صورت میں قصر کا حکم

فتوی نمبر : 1859 0000-00-00 58 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ! اگر کسی شخص کا گھر اور رہائش کوئٹہ میں ہو اور ایک گھر پنجاب میں ہو، مگر رہائش نہ رکھی اور دس دن کے لیے پنجاب رشتہ داروں کے گھر ٹھہرے تو نماز سفرانہ ہو گی یا پوری ؟اس گھر کی ملکیت کی وجہ سے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ فقہا نے وطن کی تین قسمیں بیان کی ہیں۔ 1) وطنِ اصلی:جہاں انسان مستقل رہنے کے ارادے سے رہائش اختیار کرے، خواہ وہ آبائی گاؤں ہو یا کوئی دوسرا شہر، یہ وطن اس وقت تک باقی رہتا ہے جب تک وہاں سے مستقل سکونت ختم نہ کی جائے۔ 2)وطنِ اقامت:وہ جگہ جہاں پندرہ دن یا اس سے زیادہ قیام کا ارادہ ہو، یہ وطن عارضی ہوتا ہے۔ 3) وطن سفر: وہ جگہ جہاں پندرہ دن سے کم قیام کا ارادہ ہو۔ لہذا پوچھی گئی صورت میں چونکہ مذکور شخص مستقل طور پر کوئٹہ میں رہائش پذیر ہیں، اس لیے کوئٹہ ان کا وطنِ اصلی شمار ہوگا، پنجاب میں چونکہ ان کی مستقل رہائش نہیں اس لیے وہ ان کا وطنِ اصلی باقی نہیں، لہذا اگر وہ پنجاب پندرہ دن سے کم قیام کے ارادے سے جائیں تو مسافر شمار ہوں گے، لہٰذا چار رکعت والی فرض نمازوں کو دو رکعت پڑھنا لازم ہوگا، اگر پندرہ دن یا زیادہ قیام کا ارادہ کریں تو وہ جگہ ان کا وطنِ اقامت بن جائے گی اور ان پر چار رکعت پوری پڑھنا لازم ہوگا۔

*الشامية:(132/2،ط: دارالفكر)* (قوله الوطن الأصلي) ويسمى بالأهلي ووطن الفطرة والقرار ح عن القهستاني. (يبطل بمثله) إذا لم يبق له بالأول أهل، فلو بقي لم يبطل بل يتم فيهما (لا غير و) يبطل (وطن الإقامة بمثله و) بالوطن (الأصلي و) بإنشاء (السفر) والأصل أن الشيء يبطل بمثله، وبما فوقه لا بما دونه. *مراقی الفلاح:(165/1،ط: المكتبة العصرية)* ويبطل الوطن الأصلي بمثله فقط ويبطل وطن الإقامة بمثله وبالسفر وبالأصلي والوطن الأصلي هو الذي ولد فيه أو تزوج أو لم يتزوج وقصد التعيش لا الارتحال عنه ووطن الإقامة موضع نوى الإقامة فيه نصف شهر فما فوقه ولم يعتبر المحققون وطن السكنى وهو ما ينوي الإقامة فيه دون نصف شهر. *ملتقى الابحر:(243/1،ط: دارالكتب العلمية)* ويبطل الوطن الأصلي بمثله لا بالسفر ووطن الإقامة بمثله والسفرالأصلي. *العناية شرح الهداية:(44/2،ط: دارالفكر)* أن الوطن الأصلي يبطل بالوطن الأصلي دون وطن الإقامة، وإنشاء السفر وهو أن يخرج قاصدا مكانا يصل إليه في مدة السفر لأن الشيء إنما يبطل بما فوقه أو ما يساويه وليس فوقه شيء فيبطل بما يساويه، ألا ترى أن رسول الله ﷺ بعد الهجرة عد نفسه بمكة من المسافرين وقال «أتموا صلاتكم فإنا قوم سفر» وأما وطن الإقامة فله ما يساويه وما هو فوقه فيبطل بكل منهما وبإنشاء السفر أيضا لأنه ضده.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مصنف کی اجازت کے بغیر اس کی کتاب شائع کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جمعہ کی نماز کے ساتھ ظہر کےفرض پڑھنے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوہ کے لیے عدت کے دوران پردہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈیجیٹل تصاویر کا استعمال
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حالت سفر کے قضاء روزوں کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نابالغ بچوں کا مردوں کی صف میں کھڑا ہونا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حرام مال سے خریدے گئے کپڑوں میں نماز پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ادارے میں حاضر ہونے کے باوجود Thumb machine میں حاضری نہ لگانے کی صورت میں تنخواہ کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے شمائل
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جمع قرآن کریم کی تفصیل
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت قیام اورسجدے پر قادر نہ ہو
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈراپ شپنگ کا حکم اور متبادل