معاملات / ترکات / احکام وصیت

مرض الموت میں کسی وارث کو جائیداد ہبہ کرنے کا حکم

فتوی نمبر : 361 0000-00-00 106 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ مسئلہ یہ عرض کرنا ہے کہ کوئی شخص مرض الموت میں اپنا گھر اپنی بیوی اور بیٹی کے قبضے میں دے دیں تو کیا اس گھر میں میراث جاری ہوگی اس شخص کے فوت ہونے کے بعد یا یہ ان کا ہوگا

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ مرضِ موت میں کسی وارث کو کوئی چیز ہبہ(تحفہ) کرنا وصیت کے حکم میں ہے اور وصیت کا نافذ ہونا شرعاً دیگر ورثا کی اجازت پر موقوف ہوتا ہے، لہٰذا پوچھی گئی صورت میں مذکور شخص کا اپنا گھر بیوی اور بیٹی کو ہبہ کرنا، اگر دیگر ورثا کی رضامندی کے بغیر ہو تو شرعاً معتبر نہیں،چنانچہ یہ گھر تمام ورثا میں ان کے شرعی حصوں کے مطابق تقسیم ہوگا،البتہ اگر دیگر ورثا اجازت دے دیں تو یہ ہبہ تام (مکمل) ہو جائے گا اور بیوی و بیٹی اس گھر کی مالک شمار ہوں گی۔

مسند دارمى:(رقم الحديث:3303) عن عمرو بن خارجة، قال: كنت تحت ناقة النبي صلى الله عليه وسلم، وهي تقصع بجرتها، ولعابها ينوص بين كتفي، سمعته يقول: «ألا إن الله قد أعطى كل ذي حق حقه، فلا يجوز وصية لوارث. الهداية:(4/ 514،ط:دار احياء التراث العربي) والهبة من المريض للوارث في هذا ‌نظير ‌الوصية" لأنها وصية حكما حتى تنفذ من الثلث. مجمع الأنهر :(2/ 696،طدار إحياء التراث العربي) والهبة والصدقة من المريض لوارثه ‌نظير ‌الوصية؛ لأنه وصية حكما حتى تعتبر من الثلث.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مرض الموت میں کسی وارث کو جائیداد ہبہ کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والدہ کا اپنے بیٹے کے لیے زیورات کی وصیت کا حکم