کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کے اخلاق علی خان کے چار لڑکے ہیں، اخلاق علی خان کے انتقال کے بعد ایک شخص نے ان کی دکان کے بارے میں کہا کہ اخلاق علی خان صاحب نے مجھے یہ زبانی طور پر ہی بات کہی ہے، پوچھنا یہ ہے کہ وارثوں کی موجودگی میں زبانی ہبہ شرعامعتبر ہے یا نہیں؟جبکہ اس شخص کے پاس کوئی گواہ بھی نہیں ہے
واضح رہے کہ ہبہ ثابت ہونے کے لیے کوئی تحریری معاہدہ یا گواہوں کی موجودگی ضروری ہے، پوچھی گئی صورت میں جب یہ دونوں چیزیں مفقود ہیں تو اس شخص کا اس دکان کے بارے میں دعوی باطل ہے۔
الشامية: (4/ 61، ط: دارلفكر) إذ لا يجوز لأحد من المسلمين أخذ مال أحد بغير سبب شرعي. المفاتيح في شرح المصابيح: (3/ 368، ط: دارالفكر) فكما أن أخذَ مال أحد، وإعطاءه غير مالكه محرم، فكذلك نقل الولاء والنسب إلى من ليس له الولاء والنسب محرم، بل هذا أشد تحريمًا. البحر الرائق شرح كنز الدقائق : (5/ 44، ط: دارالكتاب الاسلامي) إذ لا يجوز لأحد من المسلمين أخذ مال أحد بغير سبب شرعي وفي المجتبى لم يذكر كيفية الأخذ وأرى أن يأخذها فيمسكها فإن أيس من توبته يصرفها إلى ما يرى.