کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ شرعی اعتبار سے زیر ناف صاف کرنے کے حدود کیا ہیں ؟یعنی ناف سے کتنے فاصلے پر صاف کرنے چاہیے ؟
واضح رہے کہ ناف کے نیچے سے لے کر ٹانگوں کے جڑوں تک اور اس کے ساتھ خصیتین اور اورپیشاب پاخانہ کی جگہ کے اردگرد جہاں تک نجاست لگنے کا امکان ہو، وہاں تک بال صاف کرنے چاہییں۔
البحر الرائق شرح كنز الدقائق : (1/ 50، ط: دارالكتاب الاسلامي ) والمراد بالعانة الشعر فوق ذكر الرجل وحواليه إلى السرة. الهندية: (5/ 358، ط: دارالفكر) ويبتدئ في حلق العانة من تحت السرة ولو عالج بالنورة في العانة يجوز كذا في الغرائب.في جامع الجوامع حلق عانته بيده وحلق الحجام جائز إن غض بصره كذا في التتارخانية.