سوال یہ ہے کے اکثر دیکھا گیا ہے کے لوگ خاص کر خواتین اپنے والد کے لئے قبلہ ،کعبہ جیسے الفاظ استعمال کرتی ہیں، ایسے کہنا کیسا ہے؟
واضح رہے کہ قبلہ اور کعبہ کے الفاظ لغت میں تعظیم و تکریم کے لیے استعمال ہوتے ہیں، لہذا والدین کو بطور تعظیم کے قبلہ و کعبہ کہنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
*الأشباه والنظائر: (79،ط:دار الكتب العلمية)* القاعدة السادسة: العادة محكمة وأصلها قوله عليه الصلاة والسلام {ما رآه المسلمون حسنا فهو عند الله حسن}