حظر و اباحت / جائز و ناجائز / والدین کے حقوق

غیر مسلم کے وفات پر انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھنے کا حکم

فتوی نمبر : 1921 0000-00-00 133 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کسی مسلمان کو کسی کافر کے موت کی خبر دی جائے تو اس کے لیے کیا حکم ہے یعنی وہ مسلمان اس کافر کی موت پر انا للہ و انا الیہ راجعون کہہ سکتا ہے یا نہیں؟ نیز اس کے علاوہ کوئی دعا پڑھنے کی اجازت ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اسلام انسان کو ہر حال میں اعتدال، حکمت اور احتیاط کی تعلیم دیتا ہے، غیر مسلم کے انتقال کی صورت میں سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ انسان خاموشی اختیار کرے، کوئی مخصوص دعائیہ کلمات نہ پڑھے اور اپنی آخرت کو یاد کرے، اگرچہ بعض علما ئے کرام نے’’ انا للہ واناالیہ راجعون‘‘ پڑھنے کی گنجائش دی ہے، اس موقع پر ایسے الفاظ سے اجتناب ضروری ہے جو شرعی حدود سے متجاوز ہوں، البتہ تعزیت کے طور پر غیر مسلم کو یہ کہنا جائز ہے:”اللہ تمہیں اس سے بہتر عطا فرمائے اور تمہیں خیر کی توفیق دے۔“

*الشامية:(388/6،ط: دارالفكر)* وفي النوادر جار يهودي أو مجوسي مات ابن له أو قريب ينبغي أن يعزيه، ويقول أخلف الله عليك خيرا منه، وأصلحك وكان معناه أصلحك الله بالإسلام يعني رزقك الإسلام ورزقك ولدا مسلما كفاية. *الهندية:(348/5،ط: دارالفكر)* وإذا مات الكافر قال لوالده أو قريبه في تعزيته أخلف الله عليك خيرا منه وأصلحك أي أصلحك بالإسلام ورزقك ولدا مسلما لأن الخيرية به تظهر كذا في التبيين.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والدین کی ناراضگی میں عبادت کی قبولیت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شادی شدہ عورت کے لیے ماں، باپ اور ساس،سسر کی خدمت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والدین کو قبلہ و کعبہ کہنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر مسلم کے وفات پر انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والد کو حقیقی نام سے پکارنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شادی شدہ عورت کے لیے ماں، باپ اور ساس،سسر کی خدمت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کیا والدین کو میوزک چلانے سے منع کرنا نافرمانی میں شمار ہوگا یا نہیں؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والدین کی قدم بوسی کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والدین کی اطاعت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سوتیلے والد کی خدمت کا حکم