ایک شخص نے رات کو اپنے چہرے پر کریم لگائی اور پھر چہرہ فجر کا وقت داخل ہونے کے بعد دھویا، چہرہ دھونے کی وجہ سے کریم کا پانی حلق تک چلا گیا، اس کو حلق تک ذائقہ محسوس ہو رہا ہے تو آیا اس کا روزہ فاسد ہو گیا؟
پوچھی گئی صورت میں اگر کریم کاپانی حلق سے اتر گیا ہے تو اس سے روزہ فاسد ہوگیا، اس کی قضا لازم ہے، کفارہ لازم نہیں ہے۔
*الهندية:(1/ 202،ط:دار الفکر)*
وإن تمضمض أو استنشق فدخل الماء جوفه إن كان ذاكراً لصومه فسد صومه، وعليه القضاء.
*بدائع الصنائع:(97/2،ط:دارالکتب العلمیة)*
أما وجوب القضاء: فإنه يثبت بمطلق الإفساد سواء كان صورة ومعنى، أو صورة لا معنى، أو معنى لا صورة، وسواء كان عمدا، أو خطأ، وسواء كان بعذر، أو بغير عذر.
روزے کی حالت میں دانت میں درد ہونے کی وجہ سے ٹوتھ پیسٹ یا منجن وغیرہ لگانے کا حکم
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0