ایک شخص اپنی بیوی کے ساتھ خلوت میں لذت حاصل کرنے کے لیے اپنی شرمگاہ کو بیوی کی چھاتیوں کے درمیان رکھ کر رگڑتا ہے اور اس سے انزال بھی ہوجاتا ہے۔ کیا شریعتِ مطہرہ میں یہ طریقہ جائز ہے یا ناجائز شمار ہوگا؟
واضح رہےکہ شوہر کا بیوی سےشہوت پوری کرنے کا درست طریقہ ہمبستری ہے،اگر ہمبستری سے کوئی مانع ہو اور شہوت کا غلبہ ہو تو ایسا کرنے کی گنجائش ہے۔
*الشامية:(1/ 293،ط:دارالفكر)*
يجوز له أن يلمس بجميع بدنه حتى بذكره جميع بدنها إلا ما تحت الإزار فكذا هي لها أن تلمس بجميع بدنها إلا ما تحت الإزار جميع بدنه حتى ذكره.